راولپنڈی: پاکستان سپرلیگ 10 کے 26 ویں میچ سے قبل بھارتی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔
راولپنڈی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائٹڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ سے قبل سٹیڈیم میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا ۔
اس کے بعد گزشتہ رات بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی یاد میں ایک منٹ کی کاموشی اختیار کی گئی ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ بھارتی جارحیت کے باوجود میگا ایونٹ کے باقی تمام میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے ۔