امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کرانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں کہ دونوں ممالک اب بس کردیں ۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ یہ سب رک جائے، اور اگر میں کچھ مدد کر سکتا ہوں، تو میں حاضر ہوں ۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کمی کے لیے مصالحت کی پیشکش کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے پر حملے بند کردیں ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پاکستان اور بھارت کو اختلافات ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اگر میں مدد کے لیے کچھ کرسکا تو ضرور کروں گا ۔