Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, جولائی 13, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • "کشمیر بنے گا پاکستان” کی گونج
    • بلوچستان میں شہید ہونے والے پنجاب کے بیٹوں کی تدفین پر شہید بیٹوں کی ماں نے وطن سے محبت کے اشعار سنائے
    • خیبرپختونخوا کے سرکاری اداروں کی درجنوں گاڑیاں لاپتہ
    • وزیراعظم نے صدر زرداری کے استعفے کی خبروں کی تردید کر دی
    • کرم میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی
    • سانحہ سوات، ضلعی انتظامیہ،محکمہ آبپاشی،بلدیات اور ریسکیو ذمہ دار قرار
    • بھارتی سیاسی قیادت کو شکست کے بعد سیز فائر ہضم نہیں ہو رہی،اسحاق ڈار
    • پاکستان اور روس نے کراچی میں سٹیل ملز کی بحالی کیلئے پروٹوکول پر دستخط کر دیئے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » قومی سلامتی کمیٹی کی ایران کے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت، ایران کے دفاع کے حق کی بھی توثیق
    فیچرڈ

    قومی سلامتی کمیٹی کی ایران کے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت، ایران کے دفاع کے حق کی بھی توثیق

    جون 23, 2025Updated:جون 23, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    National Security Committee strongly condemns US attacks on Iran, reaffirms Iran's right to defend itself
    حملے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہیں، این ایس سی اعلامیہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی جبکہ پاکستان نے ایران کی جانب سے دفاع کی بھرپور توثیق کی ہے ۔

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، فیلڈ مارشل عاصم منیر ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، تینوں سروسز چیف نے شرکت کی ۔

    اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کی سخت مذمت کی ۔

    اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے حملوں پر  افسوس کا اظہار کیا کہ اور مؤقف اپنایا کہ ان حملوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان تعمیری مذاکراتی عمل کے دوران کیے گئےغیر ذمہ دارانہ اقدامات نے کشیدگی میں شدید اضافہ کر دیا ہے اور خطے میں بڑے پیمانے پر تنازعے کے خدشات کو جنم دیا ہے جس سے مکالمے اور سفارت کاری کے امکانات کمزور ہوگئے ہیں ۔

    قومی سلامتی کمیٹی نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کے حقِ دفاع کو تسلیم کرتے ہوئے اس کی بھرپور توثیق کی۔ کمیٹی نے ایرانی حکومت اور عوام سے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔

    اعلامیے کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کے اصولی مؤقف کو دہراتے ہوئے 22 جون کو فردو، نطنز اور اصفہان میں ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملوں کے بعد ممکنہ مزید کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا جبکہ ان حملوں کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کی قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ۔

    اجلاس میں  اس عزم کا اعادہ کیاگیا کہ پاکستان متعلقہ فریقین کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا ۔

    قومی سلامتی کمیٹی نے تمام متعلقہ فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے اس تنازعے کا حل تلاش کریں، کمیٹی نے بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کی پاسداری کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleطاقت اور تقدیر کا تصادم
    Next Article خیبرپختونخوا حکومت اپنے ہی دعووں سے مکر گئی،بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کئے بغیر بجٹ منظور
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    "کشمیر بنے گا پاکستان” کی گونج

    جولائی 12, 2025

    بلوچستان میں شہید ہونے والے پنجاب کے بیٹوں کی تدفین پر شہید بیٹوں کی ماں نے وطن سے محبت کے اشعار سنائے

    جولائی 12, 2025

    خیبرپختونخوا کے سرکاری اداروں کی درجنوں گاڑیاں لاپتہ

    جولائی 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    "کشمیر بنے گا پاکستان” کی گونج

    جولائی 12, 2025

    بلوچستان میں شہید ہونے والے پنجاب کے بیٹوں کی تدفین پر شہید بیٹوں کی ماں نے وطن سے محبت کے اشعار سنائے

    جولائی 12, 2025

    خیبرپختونخوا کے سرکاری اداروں کی درجنوں گاڑیاں لاپتہ

    جولائی 12, 2025

    وزیراعظم نے صدر زرداری کے استعفے کی خبروں کی تردید کر دی

    جولائی 12, 2025

    کرم میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    جولائی 11, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.