ڈیرہ اسماعیل خان میں بم بنانے کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں ، پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں 2 کی شناخت ہوگئی ہے ۔
ڈی آئی خان: پولیس کے مطابق تحصیل کلاچی کے گاؤں کوٹ کنڈیان میں بارودی مواد تیار کرتے ہوئے دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں میں سے دو کی شناخت ہو گئی ہے جن میں صاحب خان کا تعلق ضلع ٹانک اور طراب کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے جبکہ ہلاک ایک دہشتگرد کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔