Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 24, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج
    • سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید
    • خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی
    • لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر
    • پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ
    • پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » 9 مئی واقعات کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی ’’سازش اور معاونت‘‘ کا ذمہ دار قرار، ضمانت مسترد
    اہم خبریں جولائی 3, 2025

    9 مئی واقعات کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی ’’سازش اور معاونت‘‘ کا ذمہ دار قرار، ضمانت مسترد

    Facebook Twitter Email
    In 8 cases of May 9 incidents, founder PTI held responsible for "conspiracy and support", bail rejected
    تحقیقاتی افسر کی بارہا کوششوں کے باوجود پولی گراف اور فوٹو گرامیٹرک ٹیسٹ کرانے انکار بادی النظر میں تفتیش کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے ،فیصلہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    لاہور ہائی کورٹ نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ 9 مئی کے فسادات کے سلسلے میں قید  پی ٹی آئی کے بانی پر عائد الزامات سے متعلق پراسیکیوشن کے شواہد جرائم کی ’ سازش اور معاونت ’ کے مترادف ہیں ۔

    اپنے تفصیلی فیصلے میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ نے کہا کہ ’ اس تناظر میں درخواست گزار کے وکیل کا یہ مؤقف کہ 9 مئی 2023 کو درخواست گزار جیل میں تھا، اس کے لیے کوئی فائدہ مند نہیں ۔’

    دو پولیس اہلکاروں کی پی ٹی آئی اجلاسوں میں خفیہ شرکت : ۔

    اپنے تفصیلی فیصلے میں بینچ نے دو پولیس اہلکاروں کے بیانات کا حوالہ دیا، جو پراسیکیوشن کے گواہ ہیں، جنہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے خفیہ طور پر پی ٹی آئی کی میٹنگز میں شرکت کی تھی، جن میں مبینہ طور پر پارٹی کے بانی نے دیگر رہنماؤں کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ممکنہ گرفتاری کی صورت میں فوجی تنصیبات پر حملے کی ہدایات دی تھیں ۔

    بینچ نے کہا کہ ان گواہوں کے بیانات کو تاخیر زدہ نہیں کہا جا سکتا، عدالت نے کہا کہ گواہوں کے بیانات سے درخواست گزار کا جو کردار واضح ہوتا ہے، وہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 120-بی (فوجداری سازش کی سزا) اور 121-اے (ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے یا اس کی کوشش کی سازش) کے زمرے میں آتا ہے ۔

    9 مئی حملوں کی سازش چکری،راولپنڈی اور لاہور میں کی گئی تھی: ۔

    بینچ نے قرار دیا کہ گواہوں کے بیانات بادی النظر میں ظاہر کرتے ہیں کہ 9 مئی کو کیے گئے جرائم کی سازش اور معاونت درخواست گزار نے 4 مئی کو چکری ریسٹ ایریا، راولپنڈی میں، 7 مئی اور 9 مئی کو لاہور میں کی تھی ۔

    بینچ کے ججز نے مزید کہا کہ ہم نے یہ بھی نوٹ کیا کہ درخواست گزار کی فوجداری سازش/معاونت اور اس کے کہے گئے الفاظ کے نتیجے میں جانوں کا ضیاع اور ریاستی املاک کو نقصان پہنچا، درخواست گزار کا کیس، جو تمام شریک ملزمان کا رہنما ہے، اُن افراد سے مختلف ہے جنہیں مختلف عدالتوں نے ضمانت دی ہے ۔

    بینچ نے کہا کہ پراسیکیوشن کے پاس پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی تیار کردہ آڈیو، ویڈیو کلپس اور ٹرانسکرپٹس موجود ہیں جن کا فارنزک تجزیہ درکار ہے ۔

    پولی گراف اور فوٹوگرامیٹرک ٹیسٹ سے انکار تفتیش میں رکاوٹ کے مترادف : ۔

    تاہم عدالت نے کہا کہ تحقیقاتی افسر کی بارہا کوششوں کے باوجود عمران خان نے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹرک ٹیسٹ کرانے انکار کیا، جو بادی النظر میں تفتیش کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے اور ان کے گریزاں رویے کو ظاہر کرتا ہے ۔

    ان مشاہدات کے ساتھ جج صاحبان نے کہا کہ  ہم درخواست گزار کو ضمانت بعد از گرفتاری دینے کے حق میں نہیں ہیں، لہٰذا یہ درخواست مسترد کی جاتی ہے ۔

    9 مئی کو کیا ہوا تھا؟

    سابق وزیر اعظم کو 9 مئی 2023 کو اسلام آباد ہائی کورٹ  کے احاطے سے گرفتار کیے جانے کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جو کم از کم 24 گھنٹے تک جاری رہے تھے ۔

    اس دوران مظاہرین نے سرکاری عمارتوں اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا اور آگ لگا دی تھی جبکہ کور کمانڈر لاہور کی رہائش گاہ میں بھی داخل ہو گئے تھے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم شہبازشریف دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے
    Next Article شمالی وزیرستان میں دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام، 30 دہشتگرد ہلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج

    ستمبر 23, 2026

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید

    ستمبر 23, 2026

    خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

    ستمبر 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج

    ستمبر 23, 2026

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید

    ستمبر 23, 2026

    خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

    ستمبر 23, 2026

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر

    ستمبر 23, 2026

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.