سانحہ سوات کے بعد ملاکنڈ ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کی رپورٹ صوبائی حکومت کو موصول ہوگئی،رپورٹ میں ڈویژن کے 6 اضلاع میں 501 کنال اور سوات میں 203 کنال زمین پر تجاوزات کا انکشاف ہوا ہے ۔
ملاکنڈ ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی رپورٹ میں ڈویژن کے 6 اضلاع میں 501 کنال اور سوات میں 203 کنال زمین پر تجاوزات کا انکشاف ہوا ہے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ باجوڑ، بونیر، دیر اور ضلع ملاکنڈ میں تجاوزات کےخلاف آپریشن کیا گیا، اس دوران ملاکنڈ کے 6 اضلاع میں 61 عمارتوں کو سیل کیاگیا ۔
رپورٹ کے مطابق سوات میں ایک عمارت سیل اور 20 کنال سے زیادہ رقبے پرعمارتیں گرادیں، سوات میں 203 سے زیادہ کنال رقبے پر تجاوزات ہیں جن میں سے 78 کنال کو کلیئرکردیا گیا ہے جب کہ سوات میں 8 کلومیٹر سےزیادہ رقبے کی حدبندی کی ہے ۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ باجوڑ میں 15، بونیر میں 9، لوئر دیر میں 22، اپر دیر میں 10 اور ضلع ملاکنڈ میں 4 عمارتیں سیل کی گئیں جب کہ مجوعی طورپر 75 کنال سے زیادہ رقبے پر تجاوزات میں آنے والی عمارتیں گرادی گئی ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں 501 کنال سے زیادہ رقبے پر تجاوزات ہیں، 162 کنال سے زیادہ رقبے سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا، 115 کلومیٹر سے زیادہ رقبےکی حد بندی کی اور 54 مقامات پرباڑ لگادیے گئے ہیں ۔