انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے 2 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے رہنماوں یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور عمرسرفراز چیمہ کو 10 ، 10 سال اور صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو 5،5 سال قید کی سزا سنا دی جبکہ عدالت نے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو دونوں مقدمات میں بری کردیا ۔
لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی کےدو کیسز کا محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے 9 مئی کو راحت بیکری کے باہر گاڑیاں جلانے اور تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے مقدمات شاہ محمود قریشی کو دونوں مقدمات میں بری کردیا گیا ۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور عمرسرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی ۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو تھانہ شادمان جلانے کے کیس میں 5، 5 سال قید کی سزا سنائی ۔
عدالت نے سہیل خان، اویس، رفیع الدین، فرید خان، سلمان احمد، عبدالقادر، فیضان، طیب، سلطان، شاہد بیگ، ماجد علی، بخت روان کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا ۔