Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اکتوبر 24, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • گورنر فیصل کریم کنڈی نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب خیبر پختونخوا میں منعقد کرنے کا مطالبہ کردیا
    • خیبرپختونخوا میں دہشتگردی سے متاثرہ اضلاع اور پولیس سے متعلق مختلف منصوبوں کیلئے 5 ارب روپے جاری
    • کیم ٹیک اور نَسٹ کا مشترکہ اور بڑا اقدام، میڈیا سٹوڈنٹس کيلئے تربیت، انٹرنشپ اور عملی مواقعوں کی فراہمی پر اہم پیشرفت
    • اسلام آباد:سی این جی سٹیشن میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی
    • اقتصادی اور مالیاتی استحکام کے بعد بنیادی اقتصادی اصلاحات حکومت کی ترجیح ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
    • گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
    • سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے کی کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار
    • مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اریج فاطمہ کا کینسر سے مکمل صحتیاب ہونے کا اعلان
    شوبز اگست 11, 2025

    اریج فاطمہ کا کینسر سے مکمل صحتیاب ہونے کا اعلان

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابقہ معروف اداکارہ اریج فاطمہ نے کینسر سے صحتیاب ہونے کی خوشخبری اپنے مداحوں تک پہنچا دی۔ اریج فاطمہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ایک عرصے سے کینسر جیسے مہلک مرض میں مبتلا رہیں، لیکن اب مکمل طور پر صحت مند ہو چکی ہیں۔

    ویڈیو میں اریج فاطمہ نے اپنی بیماری کے دوران کے سفر کی تصاویر بھی مداحوں کو دکھائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک وقت تھا جب زندگی بہت پُرسکون گزر رہی تھی، وہ زیادہ سنجیدگی سے زندگی کو نہیں لے رہی تھیں اور یہ سمجھتی تھیں کہ ان کی زندگی طویل ہو گی۔ اس دوران کئی بار انہوں نے نمازیں بھی چھوڑ دیں۔ مگر ایک دن اچانک چند گھنٹوں میں ان کی زندگی مکمل طور پر بدل گئی۔

    انہوں نے بتایا کہ کینسر کی تشخیص کے بعد انہوں نے اپنی زندگی کے لیے بھرپور جنگ لڑی، مگر اس بارے میں پہلے کبھی عوام کو آگاہ نہیں کیا کیونکہ انہیں ڈر تھا کہ لوگ ان پر طرح طرح کے الزامات لگائیں گے اور کردار پر سوال اٹھائیں گے۔ اریج کے مطابق گزشتہ چار ماہ ان اور ان کی فیملی کے لیے نہایت کٹھن ثابت ہوئے۔ ڈاکٹروں نے انہیں کوریوکارسینوما (Choriocarcinoma) نامی کینسر کی تشخیص کی، جو ایک نایاب اور نہایت جارحانہ قسم کا کینسر ہے۔ یہ رحم میں موجود نسیج سے پیدا ہوتا ہے اور عام طور پر اس وقت بنتا ہے جب نارمل حمل کے بجائے رحم میں غیر معمولی نسیج بننے لگتا ہے۔ یہ بیماری تیزی سے جسم کے دیگر حصوں تک پھیل سکتی ہے، اسی لیے اسے خطرناک سمجھا جاتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ علاج کے دوران وہ ایک بڑی سرجری سے گزریں اور اس وقت یہ بھی یقین نہیں تھا کہ وہ بچ پائیں گی یا نہیں۔ ان کے ذہن میں صرف دو سوال تھے — ایک یہ کہ اپنے رب کے حضور کس طرح پیش ہوں گی، اور دوسرا یہ کہ ان کے بعد ان کی فیملی کا کیا ہوگا۔

    اریج فاطمہ نے بتایا کہ اس تجربے کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے دو بڑے مقاصد ہیں۔ پہلا یہ کہ کبھی بھی کسی کو صرف اس کے ظاہری روپ سے نہ پرکھیں، اور دوسرا یہ کہ ہر شخص اپنی صحت کو سنجیدگی سے لے، باقاعدہ طبی معائنہ کرائے، اور اگر کسی بیماری کی علامات ظاہر ہوں تو دیسی ٹوٹکوں پر انحصار نہ کرے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ کئی سال تک انہیں فالو اپ ٹیسٹ کرانے ہوں گے تاکہ یہ کینسر دوبارہ نہ ہو۔ اس کے باوجود وہ شکر گزار ہیں اور سمجھتی ہیں کہ کینسر کے دوبارہ ہونے کا خدشہ انہیں حقیقت پسند بناتا ہے، موت کو یاد دلاتا ہے، اور زندگی کو مزید بامقصد انداز میں گزارنے کی ترغیب دیتا ہے۔

    آخر میں اریج فاطمہ نے اپنے مداحوں سے دعا کی درخواست کی۔ یاد رہے کہ اریج نے 2019 میں ڈرامہ سیریل حسد کی کامیابی کے بعد شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ انہوں نے 2017 میں ڈاکٹر عزیر علی سے شادی کی اور اب دو بیٹوں کی والدہ ہیں۔ اس وقت وہ امریکی ریاست اوہائیو میں مقیم ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Article9 مئی کے دو مقدمات میں پی ٹی آئی کے 6 مجرمان کو قید کی سزائیں، شاہ محمود بری
    Next Article خیبر ٹی وی پشاور کا مارننگ شو "گل زما دخاورے” — نصف صدی پر محیط فنی خدمات کے حامل لیجنڈز کی واپسی
    Web Desk

    Related Posts

    معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    اکتوبر 8, 2026

    خیبر ٹیلی ویژن پشاور میری شناخت کا بنیادی ذریعہ بنا: گلوکارہ لیلیٰ خان

    جون 30, 2026

    60 سالہ فنی خدمات کو صرف خیبر ٹیلی ویژن نے تسلیم کیا: استاد احمد گل

    جون 19, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    گورنر فیصل کریم کنڈی نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب خیبر پختونخوا میں منعقد کرنے کا مطالبہ کردیا

    اکتوبر 24, 2026

    خیبرپختونخوا میں دہشتگردی سے متاثرہ اضلاع اور پولیس سے متعلق مختلف منصوبوں کیلئے 5 ارب روپے جاری

    اکتوبر 24, 2026

    کیم ٹیک اور نَسٹ کا مشترکہ اور بڑا اقدام، میڈیا سٹوڈنٹس کيلئے تربیت، انٹرنشپ اور عملی مواقعوں کی فراہمی پر اہم پیشرفت

    اکتوبر 24, 2026

    اسلام آباد:سی این جی سٹیشن میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی

    اکتوبر 23, 2026

    اقتصادی اور مالیاتی استحکام کے بعد بنیادی اقتصادی اصلاحات حکومت کی ترجیح ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

    اکتوبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.