نوشہرہ میں مقامی گینگز کی آپسی دشمنی کے نتیجے میں رسالپور مردان روڈ پر دیسی ساختہ بم دھماکہ ہوا،دھماکے میں کوئی جان نقصان نہیں ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے رسالپور مردان روڈ پر ایک دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ مقامی جرائم پیشہ افراد کے مابین جاری پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے ،
ذرائع کا کہنا ہے کہ گروپس نے آپس کی دشمنی کی بنا پر بم سڑک کے بیچ میں نصب کیا مگر خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی عمارت کو نقصان پہنچا ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ دھماکے میں قریب ہی موجود چند گاڑیاں متاثر ہوئیں جن میں سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی بھی شامل ہے ۔
دھماکے کے فورا بعد پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔