Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اکتوبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اقتصادی اور مالیاتی استحکام کے بعد بنیادی اقتصادی اصلاحات حکومت کی ترجیح ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
    • گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
    • سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے کی کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار
    • مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ
    • کور ہیڈ کوارٹرز پشاور: عوامی حمایت سے دہشت گردوں اور ان کے گمراہ کن نظریے کو مکمل شکست دیں گے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
    • معدنیات پر پہلا حق عوام اور دوسرا صوبےکا ہوگا،سہیل آفریدی محفوظ ہاتھوں میں ہیں،گورنر فیصل کریم کنڈی
    • وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کے فنڈز کی یقین دہانی کرائی ہے،گورنر فیصل کنڈی
    • خیبر پختونخوا پولیس کا وہ ستارہ جس نے موت کو للکارا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مادری زبان میں تعلیم کیلئے اے این پی کا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس
    خاص خبریں جنوری 9, 2026

    مادری زبان میں تعلیم کیلئے اے این پی کا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس

    Facebook Twitter Email
    ANP calls for mother tongue education to protect linguistic diversity
    توجہ دلاؤ نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ مادری زبان میں تعلیم ہر بچے کا آئینی اور بنیادی حق ہے
    Share
    Facebook Twitter Email

    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے مادری زبان میں تعلیم کے فروغ اور لسانی تنوع کے تحفظ کیلئے خیبرپختونخوا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی نثار باز خان کی جانب سے جمع کرایا گیا ہے، جس میں صوبائی حکومت سے پروموشن آف ریجنل لینگوجز اتھارٹی ایکٹ 2012 کو فی الفور فعال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    توجہ دلاؤ نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ مادری زبان میں تعلیم ہر بچے کا آئینی اور بنیادی حق ہے، جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی نے 2012 میں لینگوجز اتھارٹی ایکٹ کو اکثریت سے منظور کیا تھا۔ نوٹس کے مطابق اس قانون کے تحت انٹرمیڈیٹ تک نصاب میں مادری زبانوں پشتو، ہندکو، کھوار، سرائیکی اور کوہستانی کو لازمی مضمون کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔

    نوٹس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ گزشتہ 13 برسوں سے پشتو اور ہندکو کے حوالے سے عملدرآمد سست روی کا شکار ہے، جبکہ لازمی قرار دی جانے والی دیگر زبانوں پر عملدرآمد مکمل طور پر معطل ہے۔ اے این پی نے متعلقہ محکمے سے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

    توجہ دلاؤ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پشتو کو 100 نمبروں کے لازمی مضمون کے طور پر جنوری 2026 کی سکیم آف اسٹڈی میں شامل کیا جائے، جبکہ ہندکو، سرائیکی، کھوار اور کوہستانی زبانوں کے حوالے سے بھی عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

    اس کے علاوہ اے این پی نے گوجری، توروالی، گاؤری اور شینا زبانوں کو بھی نصاب کا حصہ بنانے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ نوٹس کے اختتام پر کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں موجود لسانی تنوع کے تحفظ اور فروغ کیلئے لینگوجز اتھارٹی ایکٹ 2012 کو فوری طور پر فعال کیا جانا ناگزیر ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم کی زیر صدارت دور دراز علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے سولرائزیشن پر اعلیٰ سطحی اجلاس
    Next Article معروف چترالی فنکار اقبال الدین دارفانی سے کوچ کرگئے۔۔۔
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اقتصادی اور مالیاتی استحکام کے بعد بنیادی اقتصادی اصلاحات حکومت کی ترجیح ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

    اکتوبر 23, 2026

    گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک

    اکتوبر 23, 2026

    سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے کی کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار

    اکتوبر 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اقتصادی اور مالیاتی استحکام کے بعد بنیادی اقتصادی اصلاحات حکومت کی ترجیح ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

    اکتوبر 23, 2026

    گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک

    اکتوبر 23, 2026

    سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے کی کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار

    اکتوبر 23, 2026

    مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ

    اکتوبر 23, 2026

    کور ہیڈ کوارٹرز پشاور: عوامی حمایت سے دہشت گردوں اور ان کے گمراہ کن نظریے کو مکمل شکست دیں گے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    اکتوبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.