Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 8, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلدیاتی انتخابات،خیبرپختونخوا حکومت کو قانون سازی کیلئے 3 ہفتے کی مہلت
    • خیبر پختونخوا کے بزرگ شہریوں کیلئے بی آر ٹی بسوں میں مفت سفر کی منظوری
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس کیلئے لارجر بینچ تشکیل، اٹارنی جنرل، چاروں چیف سیکرٹریز، ایڈووکیٹ جنرلز، آئی جیز طلب
    • وزیر اعظم شہبازشریف کی سعودی عرب پر بزدلانہ حوثی حملوں کی شدید مذمت
    • پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس
    • شزہ فاطمہ خواجہ کی LEAP 2026 میں شرکت، ٹیک ڈیسٹنیشن پاکستان پویلین کا افتتاح
    • پاک چین میڈیا تعاون ایشیا بحرالکاہل میں مشترکہ خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب علی
    • سٹاک ایکسچینج: عام شہریوں کی شرکت سے معاشی ترقی تیز ہو سکتی ہے، یوسف رضا گیلانی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے کتنا نقصان ہوا؟ رپورٹ جاری
    اہم خبریں اگست 23, 2025

    خیبرپختونخوا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے کتنا نقصان ہوا؟ رپورٹ جاری

    Facebook Twitter Email
    How much damage was caused by floods and landslides in Khyber Pakhtunkhwa? Report released
    سڑکوں کی بحالی پرلاگت کا تخمینہ 9 ارب 45 کروڑ روپےلگایا گیا، رپورٹ
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبرپختونخوا میں 15 سے 22 اگست تک سیلاب سے سڑکوں سمیت مواصلات انفراسٹرکچرکو پہنچنےوالےنقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی ۔

    پشاور: محکمہ مواصلات وتعمیرات نے15اگست سے22 اگست تک نقصانات کی رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق صوبےمیں سیلاب سے331 سڑکوں کو336 مقامات پر نقصان پہنچا ۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 493 کلومیٹر پرمشتمل سڑکیں سیلاب اورلینڈسلائیڈنگ کی نذرہوگئیں، صوبےمیں 57 سڑکیں ابھی تک بند ہیں، سڑکوں کی بحالی پرلاگت کا تخمینہ 9 ارب 45 کروڑ روپےلگایا گیا ۔

    محکمہ مواصلات کی رپورٹ کے مطابق 229 سڑکیں جزوی اور 50 سڑکیں مکمل طور پر بحال، 32 پل سیلاب میں بہہ گئے، ایک پل مکمل اور22 پل جزوی طور پرٹریفک کیلئےکھول دیےگئے ۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 9 پل تاحال ٹریفک کےلیے بند ہیں، پلوں کی مرمت وبحالی پرایک ارب 12 کروڑ روپے لاگت آئےگی، سب سےزیادہ سوات میں 79 سڑکیں 80 مقامات پر متاثر ہوئے ۔

    سوات میں 43 کلومیٹر پر مشتمل سڑکیں سیلاب میں بہہ گئیں، سوات میں3 سڑکیں مکمل، 75 جزوی طورپر ٹریفک کیلئےبحال،2 سڑکیں تاحال بند، سڑکوں کی بحالی پر45 کروڑسےزیادہ روپےخرچ کیےگئے ۔

    رپورٹ کے مطابق بونیر میں 43 سڑکیں متاثر، 39 سڑکیں جزوری طور پربحال،4 سڑکیں مکمل بند، بونیر میں سڑکوں کی بحالی پرساڑھے4 ارب روپےلاگت آئی، صوابی میں 41 سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، 32 سڑکیں ابھی تک بحال نہ ہوسکیں ۔

    صوابی میں سڑکوں کی بحالی پر 2 ارب 76 کروڑ روپےخرچ  ہوئے ،صوابی اوردیگراضلاع میں تیزبارشوں اورسیلاب کےباعث کافی نقصان ہوا ۔
    رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 15اگست کو محکمہ خزانہ ڈیڑھ ارب روپےجاری کرنےکا کہا تھا، 70کروڑ روپےاگلے ہی دن جاری کیےگئے ۔

    70کروڑ میں 40 کروڑ ملاکنڈ اور 10 کروڑ روپے ہزارہ ریجن کوجاری کیے، 20 کروڑ روپےکےپی ہائی ویزاتھارٹی کوجاری کیے،  186 چھوٹی بڑی مشینریوں کےذریعےسڑکوں کی بحالی کاکام شروع کیا گیا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعالمی سطح پر کچھ بھی ہو جائے پاک چین دوستی ہمیشہ سے مستحکم اور مضبوط ہے، چین چین
    Next Article بنوں جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلدیاتی انتخابات،خیبرپختونخوا حکومت کو قانون سازی کیلئے 3 ہفتے کی مہلت

    ستمبر 8, 2026

    خیبر پختونخوا کے بزرگ شہریوں کیلئے بی آر ٹی بسوں میں مفت سفر کی منظوری

    ستمبر 8, 2026

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس کیلئے لارجر بینچ تشکیل، اٹارنی جنرل، چاروں چیف سیکرٹریز، ایڈووکیٹ جنرلز، آئی جیز طلب

    ستمبر 8, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلدیاتی انتخابات،خیبرپختونخوا حکومت کو قانون سازی کیلئے 3 ہفتے کی مہلت

    ستمبر 8, 2026

    خیبر پختونخوا کے بزرگ شہریوں کیلئے بی آر ٹی بسوں میں مفت سفر کی منظوری

    ستمبر 8, 2026

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس کیلئے لارجر بینچ تشکیل، اٹارنی جنرل، چاروں چیف سیکرٹریز، ایڈووکیٹ جنرلز، آئی جیز طلب

    ستمبر 8, 2026

    وزیر اعظم شہبازشریف کی سعودی عرب پر بزدلانہ حوثی حملوں کی شدید مذمت

    ستمبر 8, 2026

    پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس

    ستمبر 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.