پنجاب کے مختلف علاقوں میں تباہ کن سیلاب کے بعد صوبائی حکومت نے معمولاتِ زندگی بحال کرنے کیلئےکوششیں تیز کر دیں ۔
لاہور: وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر کرتارپور میں ایک جامع آپریشن شروع کیا گیا تاکہ بارہ سے پندرہ فٹ پانی میں ڈوبے ہوئے صحن سے سیلابی پانی نکالا جا سکے ۔
ابتدائی طور پر کشتیوں کے ذریعے ریسکیو آپریشن کیا گیا اور پھنسے ہوئے افراد کو نکالا گیا ۔
حکام کے مطابق اب نکاسیِ آب کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور پنجاب کی ٹیمیں دربار کی صفائی میں مصروف ہیں ۔
کارکنان کیچڑ اور مٹی کو ہٹا رہے ہیں جو سیلاب کے دوران جمع ہو گئی تھی، اور امید ہے کہ تین سے چار دن میں صفائی کا عمل مکمل ہو جائے گا تاکہ دربار صاحب کی روحانی و ثقافتی عظمت دوبارہ بحال ہو سکے ۔