Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 2, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • تین ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستانی ٹیم کو شکست دیدی
    • کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکہ، 11 افراد جاں بحق، 29 زخمی
    • بنوں میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ، کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، 6 سیکیورٹی اہلکار شہید
    • کسی کو عدالت کی بےحرمتی کی اجازت نہیں دیں گے، چیف جسٹس یحیٰ آفریدی
    • ٹیرف کے اثرات، بھارتی روپیہ کم ترین سطح پر
    • پشاور میں افغان مہاجرین کا وطن واپسی پر تحفظات، ڈیڈ لائن میں توسیع کا مطالبہ
    • خیبر ٹی وی پشاور کا تفریحی و نصیحت آموز ڈرامہ ’’گارڈ روم‘‘ ناظرین کی توجہ کا مرکز
    • طورخم سرحدی گزرگاہ سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا عمل جاری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت موجودہیں، وزیراعظم شہبازشریف نے معاملہ ایس سی او میں اٹھادیا
    اہم خبریں

    خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت موجودہیں، وزیراعظم شہبازشریف نے معاملہ ایس سی او میں اٹھادیا

    ستمبر 1, 2025Updated:ستمبر 1, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    There is evidence of foreign involvement in terrorist attacks in Khyber Pakhtunkhwa and Balochistan, says Prime Minister Shehbaz Sharif
    پاکستان تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتاہے اور تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے، وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت ہیں، وزیراعظم شہبازشریف نے چین کے شہر تیانجن میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں معاملہ اٹھادیا ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور علیحدگی پسندی پوری ایس سی او کیلیے خطرہ ہے، جعفرایکسپریس حملے میں بعض ملکوں کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ہیں، بلوچستان میں ریاستی دہشتگردی کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، افغانستان میں امن پورے خطے کے مفاد میں ہے، پاکستان اپنے تمام پڑوسیوں سے معمول کے مطابق مستحکم تعلقات چاہتا ہے، تنازعات اور کشیدگی کے بجائے مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے ۔

    چین کے بندرگاہی شہر چیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 25 ویں سربراہ مملکت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کثیر الجہتی، مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے اور یکطرفہ رویے سے گریز کرتا ہے اور گزشتہ چند مہینوں کے دوران خطے نے جس طرح نہایت تشویشناک واقعات کا مشاہدہ کیا اس پر ہمیں شدید صدمہ اور گہری مایوسی ہوئی ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسیوں اور تمام ایس سی او ارکان کی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت اور احترام کرتا ہے، ہم تمام بین الاقوامی اور دوطرفہ معاہدات کا احترام کرتے ہیں اور تمام ایس سی او ارکان سے بھی ان اصولوں کی پاسداری کے خواہاں ہیں ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ معاہدات کے مطابق پانی کے جائز منصفانہ حصے تک بلا روک ٹوک رسائی ایس سی او کے کام کو سہل بنائے گی اور ان بڑے مقاصد کے حصول میں مددگار ثابت ہوگی جن کے لیے اس تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا تھا ۔

    وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتاہے اور تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے، امن،ترقی،خوشحالی کےلیےایس سی اورکن ممالک کےساتھ کوششیں جاری رکھیں گے، انہوں نے زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں پُرامن حل کیلیے تنازعات پر جامع مذاکرات ناگزیر ہیں، سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان ایک بہترین منصوبہ ہے ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم ناقابل قبول ہیں، غزہ میں قحط سالی اور جنگ کافوری خاتمہ کرنا ہوگا ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کواس وقت شدید سیلاب کاسامناہے، تین دریاؤں میں سیلاب کے باعث ہمیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاک فوج کا ایم آئی17 ہیلی کاپٹر چلاس میں گر کر تباہ، دو میجر اور عملے کے 3 افراد شہید
    Next Article افغانستان میں قیامت خیز زلزلہ, تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    تین ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستانی ٹیم کو شکست دیدی

    ستمبر 2, 2025

    کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکہ، 11 افراد جاں بحق، 29 زخمی

    ستمبر 2, 2025

    بنوں میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ، کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، 6 سیکیورٹی اہلکار شہید

    ستمبر 2, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    تین ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستانی ٹیم کو شکست دیدی

    ستمبر 2, 2025

    کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکہ، 11 افراد جاں بحق، 29 زخمی

    ستمبر 2, 2025

    بنوں میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ، کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، 6 سیکیورٹی اہلکار شہید

    ستمبر 2, 2025

    کسی کو عدالت کی بےحرمتی کی اجازت نہیں دیں گے، چیف جسٹس یحیٰ آفریدی

    ستمبر 2, 2025

    ٹیرف کے اثرات، بھارتی روپیہ کم ترین سطح پر

    ستمبر 2, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.