Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, ستمبر 6, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • یومِ دفاع: اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی؛ مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
    • پیغمبرِپاک ﷺکا یوم ولادت دینی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے
    • پاک فوج کا یوم دفاع انتہائی سادگی اور عاجزی کے ساتھ منانے کا اعلان
    • خیبرپختونخوا کے 9 جوڈیشل افسران نوکری سے فارغ کردیئے گئے
    • یو اے ای کو شکست، سہ فریقی سیریز کا فائنل اتوار کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا
    • تین ملکی سیریز: پاکستان نے یو اے ای کو 31 رنز سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
    • کوہاٹ میں دہشتگردوں کی فائرنگ، انسپکٹر سمیت 2 پولیس اہلکار شہید
    • ایبٹ آباد میں ڈمپر نے سکول کے بچوں کو کچل ڈالا، 3 جاں بحق، 5 شدید زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » یومِ دفاع: اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی؛ مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
    اہم خبریں

    یومِ دفاع: اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی؛ مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

    ستمبر 6, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Defence Day: 31-gun salute in Islamabad; ceremonial changing of the guards at Quaid-e-Azam's mausoleum
    وطن کا دفاع ہر قیمت پر کیا جائے گا، صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
    Share
    Facebook Twitter Email

    یومِ دفاع و شہدا پاکستان بھر میں آج قومی جذبے اور وقار کے ساتھ منایا جا رہا ہے، دن کا آغاز  اسلام آباد میں 31  اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا ، صدر مملکت  آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے قوم کے نام  خصوصی پیغامات بھی جاری کیے گئے ہیں ۔

    کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایئر آفیسر کمانڈنگ ایئر وائس مارشل شہریار خان مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان کے دستے نے گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھالیں ۔

     ایئر آفیسر کمانڈنگ ایئر وائس مارشل نے بابائے قوم کے مزار پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ عوام کو اعتماد دیا اور دشمن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔

     یومِ دفاع کے موقع پر صدر مملکت  آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے قوم کے نام  خصوصی پیغامات بھی جاری کیے گئے ہیں ۔

    صدر مملکت نے اس دن کو بہادر مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر کو ہونے والا معرکۂ حق اس سال نئی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ پاک فوج نے ایک مرتبہ پھر اپنی جانفشانی اور جرات کے ذریعے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ وطن کا دفاع ہر قیمت پر کیا جائے گا ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 6 ستمبر قومی تاریخ میں بہادری اور اتحاد کی روشن علامت ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 60 برس قبل افواجِ پاکستان نے دشمن کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنایا، جبکہ حالیہ معرکۂ حق میں بھی افواج اور عوام آہنی دیوار کی طرح متحد کھڑے ہوئے ۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور تذویراتی وژن نے دشمن کے تکبر کو خاک میں ملا دیا اور ایک نئی تاریخ رقم کی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپیغمبرِپاک ﷺکا یوم ولادت دینی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پیغمبرِپاک ﷺکا یوم ولادت دینی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

    ستمبر 6, 2025

    پاک فوج کا یوم دفاع انتہائی سادگی اور عاجزی کے ساتھ منانے کا اعلان

    ستمبر 5, 2025

    خیبرپختونخوا کے 9 جوڈیشل افسران نوکری سے فارغ کردیئے گئے

    ستمبر 5, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    یومِ دفاع: اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی؛ مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

    ستمبر 6, 2025

    پیغمبرِپاک ﷺکا یوم ولادت دینی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

    ستمبر 6, 2025

    پاک فوج کا یوم دفاع انتہائی سادگی اور عاجزی کے ساتھ منانے کا اعلان

    ستمبر 5, 2025

    خیبرپختونخوا کے 9 جوڈیشل افسران نوکری سے فارغ کردیئے گئے

    ستمبر 5, 2025

    یو اے ای کو شکست، سہ فریقی سیریز کا فائنل اتوار کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا

    ستمبر 5, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.