Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اکتوبر 11, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • صدرمملکت سے وزیراعظم کی ملاقات میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق
    • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر سمارٹ سکینرز فوری نصب کرنے کی ہدایت
    • قومی اقتصادی کونسل نے مختلف شعبوں میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی
    • ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گلگت بلتستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا
    • گورنر خیبرپختونخوا اور وفاقی وزیر امیر مقام کی اہم ملاقات، صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور اہم سیاسی امور پر تبادلۂ خیال
    • بارکھان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار زخمی
    • پاکستان کی سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار فتح، سیریز میں ایک صفر کی برتری
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی، ایمرجنسی پلس یا گورنر راج کے نفاذ پر غور کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس طلب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ملک بھر میں عید میلادالنبی ﷺ دینی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا
    اہم خبریں ستمبر 6, 2025

    ملک بھر میں عید میلادالنبی ﷺ دینی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا

    Facebook Twitter Email
    The birthday of the Holy Prophet (PBUH) is being celebrated with religious fervor.
    قریہ قریہ نگر نگر حضور پر نورﷺ کے دیوانے پرجوش، شہر شہر چراغاں کیا گیا، فضائیں درود و سلام کی صداؤں سے معطر ہوگئیں ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    رحمت اللعالمین، خاتم النبیین، ہادی عالم، نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن ملک بھر میں دینی جوش و جذبے سے منایا گیا ۔

    عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں شہر ،شہر ،گلی ،گلی چراغاں اور  مساجد ، بلند عمارتوں، بازاروں اور چوراہوں پر سبز پرچموں کی بہار نظر آئی ۔

    ملک بھر میں جلوسوں کا اہتمام اور  درود و سلام کی محفلوں میں آقا ئے دو جہاں سے محبت کا اظہار کیا بھی کیا گیا، مختلف تقاریب مین بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے ۔

    عید میلاد النبی ﷺ کے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا ۔

    نماز فجر کے بعد مساجد اور گھروں میں ملکی ترقی، سلامتی، خوشحالی اور  امت مسلمہ کے اتحاد کےلیے خصوصی  دعا ئیں مانگی گئیں ۔

    صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے قوم اور مسلم امہ کو عید میلادالنبیﷺ کے بابرکت دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نبی کریمﷺ کی حیات طیبہ ایک کامل اور ہمہ جہت اسوہ ہے ۔

    صدر مملکت آصف علی زردای نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ تاریخی اور یادگار موقع امت مسلمہ کیلئے خوشی اورعقیدت کا باعث ہے، 12 ربیع الاول اپنی زندگیوں کو تعلیمات نبویﷺ کے مطابق ڈھالنے کےعہد کا دن ہے ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے عید میلاد النبیﷺ پر پیغام میں کہا کہ سیرت طیبہ ہمارے لئے ہر دور میں رہنمائی کا سرچشمہ ہے، ہمیں اپنے ملک پاکستان کو سیرت طیبہ کی عملی تعبیر بنانا ہے، ہمیں تعصب، فرقہ واریت، انتہاپسندی اور نفرت کی ہر شکل کو رد کرنا ہے ۔

    شہبازشریف نے کہا کہ ملک میں بھائی چارے، ایثار اور اتحاد کو فروغ دینا ہے، ملکی مسائل کا پائیدار حل نبی اکرمﷺ کی تعلیمات کو قومی کردار کا حصہ بنانے میں ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاک فوج کا یوم دفاع انتہائی سادگی اور عاجزی کے ساتھ منانے کا اعلان
    Next Article یومِ دفاع: اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی؛ مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    صدرمملکت سے وزیراعظم کی ملاقات میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق

    اکتوبر 10, 2026

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر سمارٹ سکینرز فوری نصب کرنے کی ہدایت

    اکتوبر 10, 2026

    قومی اقتصادی کونسل نے مختلف شعبوں میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

    اکتوبر 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    صدرمملکت سے وزیراعظم کی ملاقات میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق

    اکتوبر 10, 2026

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر سمارٹ سکینرز فوری نصب کرنے کی ہدایت

    اکتوبر 10, 2026

    قومی اقتصادی کونسل نے مختلف شعبوں میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

    اکتوبر 10, 2026

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گلگت بلتستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا

    اکتوبر 10, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا اور وفاقی وزیر امیر مقام کی اہم ملاقات، صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور اہم سیاسی امور پر تبادلۂ خیال

    اکتوبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.