ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم آج اپنا پہلا میچ آج عمان کے خلاف کھیلے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے دبئی میں شروع ہوگا ۔
یو اے ای میں جاری ایشیا ٹی 20 کپ میں پاکستان آج اپنا پہلا میچ کھیلے گا ، قومی ٹیم کا مقابلہ عمان سے ہوگا، میچ شام ساڑھے 7 بجے دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا ۔
پاکستان اور عمان انٹرنیشنل میچز میں پہلی بار ایک دوسرے کے سامنے آ رہے ہیں ، پاکستان کے میچ کو بھارت کے خلاف اتوار کے بڑے مقابلے سے قبل وارم اپ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔
اس میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے دبئی کی پچ کا معائنہ کیا اور پریس کانفرنس میں اُسے بیٹرز کیلئے سازگار قرار دیا، ہیسن کے مطابق پاکستانی ٹیم میں ملٹی اسکلز کھلاڑی موجود ہیں ۔
دوسری جانب عمان کی ٹیم کے کپتان جدیندر سنگھ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستانی ٹیم کا عمان سے کوئی مقابلہ نہیں ہے مگر ٹی 20 فارمیٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنا عمان کے لیے ایک موقع ہے ۔