Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جولائی 17, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کی سیکورٹی فورسز کا مشترکہ "آپریشن شعبان” جاری
    • نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار دو روزہ دورے پر چین کے شہر شنگھائی روانہ
    • پاکستان کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہارِ تشویش، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کشیدگی سے گریز کی اپیل
    • الیکشن کمیشن: آئندہ عام انتخابات سے قبل الیکشنز سے متعلق قانون و آئین میں ترامیم کرانے کا فیصلہ
    • خیبر پختونخوا پولیس: حساس اضلاع کو عالمی معیار کی ڈرون ٹیکنالوجی کی فراہمی
    • حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
    • پشاور: تہکال پایان میں گھر میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
    • ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » دوحہ:وزیراعظم کی قطر کے امیر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قطری قیادت اور عوام سے اظہار یکجہتی
    بین الاقوامی

    دوحہ:وزیراعظم کی قطر کے امیر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قطری قیادت اور عوام سے اظہار یکجہتی

    ستمبر 11, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Doha: Prime Minister meets with the Emir of Qatar, expresses solidarity with the Qatari leadership and people over the Israeli attack
    پاکستان کی قیادت اور عوام کو برادر ملک قطر کے خلاف اس حملے پر سخت تشویش ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسرائیلی حملے کے بعد قطر کا ایک روزہ ہنگامی دورہ کیا ،اور دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے اہم ملاقات کی،اس موقع پر وزیراعظم نے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈھٹائی سے جاری اسرائیلی حملوں کو فوری روکنا ہوگا، پاکستان قطر کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑا رہے گا ۔

    سرکاری اعلامیے کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم کی قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ، اس موقع پر وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی قیادت اور عوام کو برادر ملک قطر کے خلاف اس حملے پر سخت تشویش ہے ،یہ حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں بلکہ یہ قطر کی سالمیت کی بھی سریخ کالف ورزی ہیں ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، بھائی چارے کے اس جذبے کے تحت پاکستان اس مشکل وقت میں عزت مآب امیر قطر، شاہی خاندان اور قطر کے برادر عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے ۔

    وزیراعظم نے قطری قیادت کو اس بلاجواز اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے اسرائیل کے اس وحشیانہ اور گھناؤنے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

    وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی ڈھٹائی سے جاری جارحیت کو فوری روکنا ہوگا اور امت کو اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کے مقابلے میں اپنی صفوں میں اتحاد کی ضرورت ہے ۔

    اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے غزہ میں قیام امن کی کوششوں میں قطر کے ذمہ دارانہ و تعمیری ثالثی کے کردار کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی جارحیت کی ایسی کارروائیوں کا مقصد واضح طور پر علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانا اور جاری سفارتی اور انسانی کوششوں کو خطرہ ہے ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ قطر کی درخواست پر پاکستان نے مشرق وسطیٰ کی حالیہ پیش رفت پر بات کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی ۔

    انہوں نے 15 ستمبر کو غیر معمولی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کے قطر کے فیصلے کا بھی خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان نے OIC کو اس سربراہی اجلاس کے شریک اسپانسر اور شریک انعقاد کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کیا ہے ۔

    وزیر اعظم نے رواں سال کے آغاز میں ہندوستان کی پاکستان پر بلاجواز جارحیت کے دوران پاکستان کے لئے قطر کی بھرپور حمایت پر عزت مآب امیر کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

    دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن کو فروغ دینے، بین الاقوامی قانون کی پاس داری اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت میں قریبی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ۔

    اس دورے میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ۔

    اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قطر کے امیر نے اظہار یکجہتی کے لیے دوحہ کا دورہ کرنے کے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وفد کا شکریہ ادا کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپشین: محکمہ انسداد دہشتگری کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
    Next Article خیبرپختونخوا حکومت کی پالیسی دہشتگردی کے خاتمے میں بڑا چیلنج ہے، عالمی جریدہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان کی سیکورٹی فورسز کا مشترکہ "آپریشن شعبان” جاری

    جولائی 16, 2026

    نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار دو روزہ دورے پر چین کے شہر شنگھائی روانہ

    جولائی 16, 2026

    جب تک افغانستان دہشت گردی کی پشت پناہی ختم نہیں کرتا، برف نہیں پگھل سکتی، ترجمان دفتر خارجہ

    جولائی 16, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان کی سیکورٹی فورسز کا مشترکہ "آپریشن شعبان” جاری

    جولائی 16, 2026

    نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار دو روزہ دورے پر چین کے شہر شنگھائی روانہ

    جولائی 16, 2026

    پاکستان کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہارِ تشویش، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کشیدگی سے گریز کی اپیل

    جولائی 16, 2026

    الیکشن کمیشن: آئندہ عام انتخابات سے قبل الیکشنز سے متعلق قانون و آئین میں ترامیم کرانے کا فیصلہ

    جولائی 16, 2026

    خیبر پختونخوا پولیس: حساس اضلاع کو عالمی معیار کی ڈرون ٹیکنالوجی کی فراہمی

    جولائی 16, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.