Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اگست 30, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا
    • پاکستان نے قبل ازوقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی
    • پشاور میں متنی پولیس سٹیشن پر دہشتگردوں کا ڈرون حملہ ناکام بنادیا گیا،سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید
    • پمز سانحے کی تحقیقاتی رپورٹ پر وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کی ہدایت
    • ایکسپو سینٹر میں ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سمٹ 2026: صاف ماحول، صحت اور تعلیم بہتر معاشرے کے لیے ضروری ہیں: مصدق ملک
    • خیبرپختونخوا میں رواں سال ڈینگی کے 478 کیسز کی تصدیق، پشاور سب سے زیادہ متاثر
    • بلوچستان میں کم عمر بچیوں کو مبینہ خودکش حملوں کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ ناکام
    • فیلڈ مارشل سيد عاصم منیر کا دفاعی صنعتی کمپلیکس واہ کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » آپریشن کے دوران ہتھیار ڈالنے والے دہشتگرد کے تہلکہ خیز انکشافات
    اہم خبریں ستمبر 12, 2025

    آپریشن کے دوران ہتھیار ڈالنے والے دہشتگرد کے تہلکہ خیز انکشافات

    Facebook Twitter Email
    Dangerous revelations of the terrorist who surrendered during the operation
    جب میں نے ان کے کام دیکھے تو مجھے لگا کہ یہ کافروں سے بھی بدتر ہیں، دہشتگرد عبدالصمد
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاک فوج کے کامیاب آپریشن میں ہتھیار ڈالنے والے دہشتگرد کا تہلکہ خیز اعترافی بیان سامنے آگیا،گل بہادر گروپ کے دہشت گرد عبدالصمد کے فتنتہ الخوارج کے بارے میں ہوشربا انکشافات کئے ہیں ۔

    دہشتگرد عبدالصمد نے اعترافی بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں نے تقریباً ساڑھے چار سال افغانستان میں گزارے اور وہاں میں نے کلاشنکوف چلانے کی ٹریننگ حاصل کی ۔

    دہشتگرد عبدالصمد نے بتایا کہ  اس کے بعد منظر ہیل پہنچا جہاں گل بہادر گروپ کے کمانڈر صادق سے ملا اور تین ماہ گزارے ،بعد ازاں زنگوٹی خرسین آیا جہاں حافظ گل بہادر گروپ کے کمانڈر اسد سے ملا اور اسکے گروپ میں شامل ہوا ۔

    دہشتگرد کا کہنا ہے کہ زنگوٹی کی مینار والی مسجد میں اسد ملا فوج کو مرتد کہہ کر آئی ڈیز ،مائنز اور ڈرون بم بنواتا تھا ، مسجد میں آئی ڈیز اور مائنز بناتے وقت گندی ویڈیوز چلتی رہیں ۔

    ویڈیو بیان کے مطابق اسد ملا مسجد میں گانے چلاتا اور غلط کاموں کے لیے اس نے اپنے ساتھ دو بچے رکھے ہوئے تھے ، اسد ملا کہتا فوج مرتد ہے اور ہمیں مائنز دے کر ہدایت کرتا کہ یہ فوج کے خلاف استعمال کرو ۔

    دہشتگرد نے مزید بتایا کہ جب میں نے ان کے کام دیکھے تو مجھے لگا کہ یہ کافروں سے بھی بدتر ہیں، فتنتہ الخوارج کے دہشت گرد قرآن کی بےحرمتی، بچوں سے زیادتی اور مساجد کی توہین کرتے ہیں ۔

    دہشتگرد کا کہنا تھا کہ جب میں نے ان کو چھوڑنے کا ارادہ کیا تو اسی دوران فوج نے چھاپہ مارا, یہ لوگ وہاں سے بھاگ گئے، بھاگنے سے پہلے اسد ملا نے ہم سب سے موبائل فون اور شناختی کارڈ جمع کیا، موبائل فارمیٹ کر دئیے لیکن شناختی کارڈ اپنے ساتھ لے گیا ۔

    ویڈيو بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ زنگوٹی کی مساجد ان کا مرکز تھیں، دین اکبر، مرزا خان اور لاؤد خیل مساجد میں 10، 10 بندے موجود تھے، مینار والی مسجد میں کمانڈر اسد ملا کے ساتھ 15 بندے موجود تھے اور گاؤں کی جتنی بھی مساجد تھیں، ان سب کا وہ کمانڈر تھا ۔

    دہشتگرد کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے 5 سال طالبان کے ساتھ اور صرف 5 دن فوج کے ساتھ گزارے، مگر گواہی دیتا ہوں کہ فوج درست اور طالبان غلط ہیں ،طالبان کہتے تھے کہ فوج منافق ہے لیکن جب میں نے فوج کا رویہ دیکھا تو حقیقت یہ سامنے آئی کہ طالبان ہی منافق ہیں ۔

    دہشتگرد نے بتایا کہ طالبان بچوں کے ساتھ زیادتی کرتے تھے، مساجد کا احترام نہیں کرتے تھے اور قرآن کی بے حرمتی کرتے تھے، میرا عوام کو پیغام ہے کہ اپنے بچوں کو ان لوگوں سے دور رکھیں اور فوج کے ساتھ تعاون کریں ۔

    دہشتگرد کے  اعترافات نے اسلام کے نام پر فساد پھیلانے والے دہشتگردوں کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا ہے، اسلام کے نام پر فساد پھیلانے والے دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن وار کا وقت آچکا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاسرائیل حماس رہنماؤں پر حملہ کر کے غزہ میں جنگ ختم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانا چاہتا ہے، قطری وزیراعظم کا سلامتی کونسل سے خطاب
    Next Article خیبر ٹیلیویژن پشاور کا کرنل مشتاق احمد خان اورکزئی کے اعزاز میں خصوصی مارننگ شو
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

    اگست 30, 2026

    پاکستان نے قبل ازوقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی

    اگست 30, 2026

    پمز سانحے کی تحقیقاتی رپورٹ پر وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کی ہدایت

    اگست 29, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

    اگست 30, 2026

    پاکستان نے قبل ازوقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی

    اگست 30, 2026

    پشاور میں متنی پولیس سٹیشن پر دہشتگردوں کا ڈرون حملہ ناکام بنادیا گیا،سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید

    اگست 29, 2026

    پمز سانحے کی تحقیقاتی رپورٹ پر وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کی ہدایت

    اگست 29, 2026

    ایکسپو سینٹر میں ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سمٹ 2026: صاف ماحول، صحت اور تعلیم بہتر معاشرے کے لیے ضروری ہیں: مصدق ملک

    اگست 29, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.