پشاور (شوبز ڈیسک) ٹی وی اور اسٹیج کے سینئر فنکار عشرت عباس، جنہیں پرائڈ آف پرفارمنس کا اعزاز بھی حاصل ہے، کی فنی خدمات کے اعتراف میں 22 ستمبر کو ایک پروقار تقریب منعقد کی جائے گی۔ یہ تقریب اباسین آرٹس کونسل کے زیر اہتمام خاطر غزنوی ہال میں سہ پہر 4 بجے شروع ہوگی۔
اس تقریب میں مرحوم فنکار کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔ پاکستان پروڈیوسرز رائٹرز اینڈ آرٹسٹ کے مرکزی عہدیداران تقریب میں موجود ہوں گے جبکہ ملک کے نامور ڈرامہ نگار اور فنکار بھی اس موقع پر شریک ہوں گے۔ یہ تقریب عشرت عباس کی فنی خدمات اور ان کے لازوال کرداروں کو یاد کرنے کے لیے ایک اہم موقع ثابت ہوگی۔