آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے دہشتگردی کے خلاف دیر پولیس کی استعدادکار بڑھانے کیلئے آرمڈ پرسنل کیرئیرز کی چابیاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز لوئر دیراور اپر دیر کے حوالے کردیں ۔
پشاور: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا سے اوورہال ہوکرآنے والی خیبر پختونخوا پولیس کی اے پی سیز کا بغور معائنہ کیا ۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے آج سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ ایک تقریب میں ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا سے ریفربشڈ شدہ خیبر پختونخوا پولیس کی دو آرمڈ پرسنل کیرئیرز کا معائنہ کیا ۔
اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پی آپریشنز، سپشل برانچ، ہیڈکوارٹرز، ٹریننگ و انوسٹی گیشن ،ڈی آئی جی فنانس اور ٹیلی کمیونیکیشن سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔
آئی جی پی نے دونوں اے پی سیز کا بغور معائنہ کیا اور انکے مختلف حصوں کے بارے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے دونوں اے پی سیز کے ریفربشڈ ہونے کے بعد کی استعدادکار پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
بعد ازاں دونوں آرمڈ پرسنل کیرئیرز کی چابیاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر دیر سیدمحمد بلال اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر دیر عبدالسلام خالد کے حوالے کی گئیں ۔
متذکرہ اے پی سیز فتنہ الخوارج کے خلاف دیر اپر اور لوئر پولیس کی آپریشنل استعدادکار میں اضافہ کریں گی جنکے باعث پولیس کے جوان محفوظ طریقے سے مختلف حساس علاقوں میں گشت کر سکیں گے ۔