وزیراعظم شہباز شریف تین ملکی سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے، سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم سعودی ولی عہد سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے، وفاقی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں ۔
سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں ۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی فرماں رواں سمیت دیگر شخصیات سے اہم ملاقاتیں کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت خطے اور عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے مشترکہ مفادات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔