پشاور( شوبزڈیسک ) خیبر نیٹ ورک چینلز کے دو چینلز کےٹو اور خیبر بیک وقت اور بلترتیب اردو پشتو دونوں زبانوں میں خصوصی مارننگ شو اسلام آباد اور پشاور سے براہ راست نشر کئے جاتے ہیں۔
پشاور سے منگل تا جمعہ 4 دن مینہ شمس بطور اینکر پرفارم کرتی ہیں انکے شو کی خاصیت یہ ھے کہ مہمانوں میں باصلاحیت اور رول ماڈل خواتین وحضرات مدعو کئے جاتے ہیں جن سے انکی کامیابیوں کی کہانی انہی کی زبانی ناظرین سنتے ہیں ۔
مینہ شمس کے ایک شو میں فٹنس ایکسپرٹ روز خان کا سگمنٹ شامل ھے جسے خواتین بہت پسند کرتی ہیں لایئو کالز بھی لی جاتی ہیں اور گپ شپ کی جاتی ھے محمد حنیف بلوچ خیبر سحر کو پروڈیوس کرتے ہیں ۔