Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اپریل 29, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارت اور علاقائی روابط بڑھانے پر اتفاق
    • شاہ چارلس متفق ہیں کہ ایران جوہری بم نہیں رکھ سکتا، ٹرمپ
    • ورلڈ بینک نے توانائی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا
    • آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں بارش کا امکان
    • ایران امریکا پس پردہ سفارتکاری، پاکستان کی مرکزی حیثیت برقرار
    • وادیِ کیلاش یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل، حکومت پاکستان کی کوششوں سے اہم سنگ میل عبور
    • لکی مروت: اغوا کیے گئے جیل پولیس اہلکار صدیق خان سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد
    • بنوں میں رات گئے مزنگہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں کئی دہشتگرد ہلاک، 5 زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 دہشتگرد ہلاک کردیئے، ترجمان پاک فوج
    اہم خبریں

    اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 دہشتگرد ہلاک کردیئے، ترجمان پاک فوج

    اکتوبر 10, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    All 30 terrorists involved in Orakzai attack killed, says Pakistan Army spokesperson
    یہ کامیاب آپریشن نہ صرف اس سفاکانہ واقعے کا بدلہ ہے بلکہ اس کے اصل منصوبہ سازوں کو کیفرِ کردار تک پہنچا دیا گیا، آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اورکزئی حملے میں 2 افسران سمیت 11 جوانوں کی شہادت میں ملوث تمام 30 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ کامیاب آپریشن نہ صرف اس سفاکانہ واقعے کا بدلہ ہے بلکہ اس کے اصل منصوبہ سازوں کو کیفرِ کردار تک پہنچا دیا گیا ہے ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 7 اکتوبر کو ضلع اورکزئی میں پیش آنے والے ہولناک واقعے میں ملوث خوارج کے خلاف مسلسل کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، اس واقعے میں وطن کے بہادر سپوت، لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت سمیت 11 جوان شہید ہوئے تھے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر ضلع اورکزئی کے علاقے جمال مایہ میں کی جانے والی کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کے حمایت یافتہ تمام 30 خوارج کو انجام تک پہنچا دیا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کامیاب آپریشن نہ صرف اس سفاکانہ واقعے کا بدلہ ہے بلکہ اس کے اصل منصوبہ سازوں کو کیفرِ کردار تک پہنچا دیا گیا ہے ۔

    علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کو تلاش کر کے ختم کیا جا سکے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم اور ثابت قدم ہیں ۔

    2 روز قبل آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب اورکزئی میں انٹیلی کی بنیاد پر کارروائی کی گئی جس میں بھارتی پراکسی ’فتنۃ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 19 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے تھے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں اپنے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے ضلع راولپنڈی کے رہائشی 39 سالہ لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور ان کے سیکنڈ ان کمانڈ ضلع راولپنڈی کے رہائشی 33 سالہ میجر طیب راحت سمیت دیگر 9 جوان بھی بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے تھے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوفاقی کابینہ کی پاک سعودی عرب باہمی سٹریٹجک دفاعی معاہدے کی توثیق، اب دہشت گردی سے متعلق ٹھوس فیصلے کرنے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
    Next Article بنوں: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں انتہائی مطلوب 2 دہشت گرد ہلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارت اور علاقائی روابط بڑھانے پر اتفاق

    اپریل 29, 2026

    شاہ چارلس متفق ہیں کہ ایران جوہری بم نہیں رکھ سکتا، ٹرمپ

    اپریل 29, 2026

    ورلڈ بینک نے توانائی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا

    اپریل 29, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارت اور علاقائی روابط بڑھانے پر اتفاق

    اپریل 29, 2026

    شاہ چارلس متفق ہیں کہ ایران جوہری بم نہیں رکھ سکتا، ٹرمپ

    اپریل 29, 2026

    ورلڈ بینک نے توانائی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا

    اپریل 29, 2026

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

    اپریل 29, 2026

    ایران امریکا پس پردہ سفارتکاری، پاکستان کی مرکزی حیثیت برقرار

    اپریل 29, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.