امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف کی تعریف کرتے ہوئے آرمی چیف عاصم منیر کو ‘فیورٹ فیلڈ مارشل’ قرار دے دیا ۔
شرم الشیخ: مصر میں غزہ امن سربراہ اجلاس میں غزہ جنگ بندی معاہدے پر ثالث ممالک مصر، ترکیے قطر اور امریکہ نے دستخط کئے ۔
غزہ میں امن معاہدے کےدستخط کی تقریب کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر عالمی رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔
اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کہاکہ غزہ امن معاہدہ تاریخی ہے، معاہدے کے لیے سب کا شکر گزار ہوں، سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ معاہدہ بڑی کامیابی ہے، دوست ملکوں کے تعاون سے غزہ امن معاہدہ ممکن ہوا ۔
اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خصوصی طور پر وزیر اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر پاکستان کے آرمی چیف سید عاصم منیر کو پسندیدہ فیلڈ مارشل بھی قرار دیا ۔