پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 93 رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فاتحانہ آغاز کردیا، پاکستان کے 277 رنز ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 183 رنز بناکر آوٹ ہو گئی، نعمان علی نے شاندار باولنگ کرتے ہوئے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں ۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان کے 277 رنز ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 183 رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوالڈ بریوس نے سب سے زیادہ 54 ،ریان ریکلٹن 45 جبکی ٹونی ڈی زورزی 16 رنز بناکر آوٹ ہوئے ، پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باولنگ کرتے ہوئے 4،4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ساجد خان کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں ۔
پاکستان کی پہلی اننگز کے سکور 378 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے 269 رنز بنائے تھے اور یوں پاکستان کو پہلی اننگز میں 109 رنز کی برتری بھی حاصل ہو گئی تھی، امام الحق اور سلمان آغا 93، 93 جبکہ کپتان شان مسعود 76 اور محمد رضوان 75 رنز بناکر نمایاں رہے تھے ۔
قومی ٹیم دوسری اننگز میں 167 رنز پر آوٹ ہوئی ، جس میں سب سے زیادہ بابراعظم 42 عبداللہ شفیق 41 اور سعود شکیل 38 رنز بنا سکے ،محمد رضوان 14، سلمان آغا 4، نعمان علی 11، امام الحق اور شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے ۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے متھوسامی نے 5 جبکہ سمن ہارمر نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔
پاکستان کے 277 رنز ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم میچ کے چوتھے روز 183 رنز بناکر آوٹ ہو گئی، نعمان علی نے شاندار باولنگ کرتے ہوئے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں ۔
شاندار بولنگ پر نعمان علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ۔