پاکستان نے افغانستان کے صوبہ قندھار اور دارالحکومت کابل میں افغان طالبان اور خوارجین کے ٹھکانوں پر بمباری کی، تمام اہداف باریک بینی سے منتخب کیے گئے جو شہری آبادی سے دور تھے ۔
سرکاری میڈیا نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ کابل میں فتنۃ الخوارج کے مرکز اور لیڈرشپ کو نشانہ بنایا گیا ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے صوبہ قندھار اور کابل میں مخصوص اہداف کا تعین کرتے ہوئے خالصتاً افغان طالبان اور خوارجین کے ٹھکانوں پر بمباری کی ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے قندھار میں افغان طالبان بٹالین ہیڈکوارٹرنمبر 4، 8 بٹالین اور بارڈر بریگیڈ نمبر 5 کے اہداف کو نشانہ بنایا ۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ تمام اہداف باریک بینی سے منتخب کیے گئے جو شہری آبادی سے الگ تھلگ تھے اور کامیابی سے تباہ کیے گئے ۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔