وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔
اسلام آباد: وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 268 روپے 68 پیسے سے کم ہو کر 263 روپے 2 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے ۔
اعلامیے کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 394 پیسے فی لیٹر کی کمی کر دی گئی، جس کے بعد ہائی اس کی نئی قیمت 276 روپے 81 پیسے فی لیٹر سے کم کر کے 275 روپے 41 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے ۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی سے 184 روپے97 پیسے سے کم ہو کر181 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 165 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر162 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔
وزارت خزانہ کی جانب سے اعلان کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق ارات 16 اکتوبر سے ہوگیا ہے اور نئی قیمتیں اگلے 15 دن کے لیے نافذ رہیں گی ۔