سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد کی عمارت میں زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ،دھماکے سے کورٹ روم نمبر 6 بھی متاثر ہوا ہے ۔
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں اے سی گیس کے پلانٹ میں دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے سپریم کورٹ کی عمارت لرز گئی۔
دھماکہ سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں واقع کینٹین میں اے سی گیس کے پلانٹ میں سلینڈر پھٹنے سے ہوا، دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ وکلا اور سپریم کورٹ کے عملے کے افراد باہر نکل آئے ۔
ذرائع کے مطابق سٹاف کینٹین میں اے سی کی مرمت کا کام جاری تھا کہ اس دوران زور دار دھماکہ ہوا، واقعے کی تحقیقات جاری ہے، حادثے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکے سے کورٹ روم نمبر 6 بھی متاثر ہوا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

