Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, نومبر 9, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریب، پاک بحریہ نے فرائض سنبھال لیے
    • چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ ، کوئی جج ٹرانسفر ماننے سے انکار پر ریٹائر تصور کیا جائے گا، مجوزہ آئینی ترمیم کے نکات
    • پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو ہراکر سیریز 1۔2 سے اپنے نام کرلی
    • کابینہ کی منظوری کے بعد 27ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش، قائمہ کمیٹی کے سپرد
    • استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک ہوگیا،عطا تارڑ
    • سری لنکا نے دورہ پاکستان اور سہ ملکی سیریز کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا
    • پاکستان نے استنبول مذاکرات میں ثالثوں کو شواہد پر مبنی مطالبات حوالے کردیئے، دفتر خارجہ
    • شفیع اللہ گنڈاپور اور ایس ایس پی آپریشنز!
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریب، پاک بحریہ نے فرائض سنبھال لیے
    فیچرڈ

    مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریب، پاک بحریہ نے فرائض سنبھال لیے

    نومبر 9, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Changing of Guards Ceremony at Iqbal Shrine, Pakistan Navy takes over duties
    ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے مزار اقبال پر پھول رکھے ، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی، اس موقع پر پاک بحریہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے ،

    لاہور: پاکستان نیوی کے کمانڈر سنٹرل پنجاب ریئرایڈمرل سہیل احمد عزمی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے پاکستان رینجرزاورپاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا ۔

    پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزاراقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، پاکستان رینجرزپنجاب کا دستہ مزاراقبال پرفرائض سے سبکدوش ہوکر رخصت ہو گیا ۔

    گارڈز کی تعیناتی کے بعد قومی شاعر کے مزار پر امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور نیوی سویلینز کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ۔

    ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے مزار اقبال پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے ۔

    بعدازاں جنرل آفیسرکمانڈنگ میجر جنرل عاطف بشیر نے مزاراقبال پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، جی اوسی لاہور میجر جنرل عاطف بشیر نےمزاراقبال پر مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے ۔

    علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بھی حاصل کی جس کے بعد وہ لاہور اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے، علامہ اقبال نے جرمنی میں بھی تعلیم حاصل کی ۔

    شاعر مشرق علامہ اقبال نے شاعری کے ذریعے اپنا پیغام دنیا بھر میں پہنچایا، ان کے افکار نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہیں ۔

    واضح رہے کہ اقبال منزل میں علامہ اقبال کے زیرِاستعمال رہنے والی اشیاء کرسی میز، بیڈ، حقہ اور دیگر چیزیں آج بھی اپنی اصلی حالت میں موجود ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleچیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ ، کوئی جج ٹرانسفر ماننے سے انکار پر ریٹائر تصور کیا جائے گا، مجوزہ آئینی ترمیم کے نکات
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ ، کوئی جج ٹرانسفر ماننے سے انکار پر ریٹائر تصور کیا جائے گا، مجوزہ آئینی ترمیم کے نکات

    نومبر 8, 2025

    کابینہ کی منظوری کے بعد 27ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش، قائمہ کمیٹی کے سپرد

    نومبر 8, 2025

    استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک ہوگیا،عطا تارڑ

    نومبر 7, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریب، پاک بحریہ نے فرائض سنبھال لیے

    نومبر 9, 2025

    چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ ، کوئی جج ٹرانسفر ماننے سے انکار پر ریٹائر تصور کیا جائے گا، مجوزہ آئینی ترمیم کے نکات

    نومبر 8, 2025

    پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو ہراکر سیریز 1۔2 سے اپنے نام کرلی

    نومبر 8, 2025

    کابینہ کی منظوری کے بعد 27ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش، قائمہ کمیٹی کے سپرد

    نومبر 8, 2025

    استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک ہوگیا،عطا تارڑ

    نومبر 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.