Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, مئی 19, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • آپریشن غضب للحق پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری ہے، وزیراعظم شہباز شریف
    • سلہٹ ٹیسٹ میں کامیابی کی تمام امیدیں محمد رضوان سے وابستہ ہو گئیں
    • شمالی وزیرستان: شیوہ میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 22 دہشتگرد ہلاک
    • وزیراعظم کی ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی صدر سے ملاقات، طویل المدتی شراکت داری کا عزم
    • پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور
    • پاکستان اور جاپان کے درمیان پیٹرولیم، جیوسائنسز اور معدنی تحقیق میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • روس اور پاکستان کے درمیان سٹریٹجک استحکام پر مشاورتی اجلاس کا انعقاد
    • اعلان کے باوجود ملک بھر خصوصاً خیبرپختونخوا میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ ، کوئی جج ٹرانسفر ماننے سے انکار پر ریٹائر تصور کیا جائے گا، مجوزہ آئینی ترمیم کے نکات
    اہم خبریں

    چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ ، کوئی جج ٹرانسفر ماننے سے انکار پر ریٹائر تصور کیا جائے گا، مجوزہ آئینی ترمیم کے نکات

    نومبر 8, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The post of Chief of Defence Forces, any judge refusing to accept transfer will be considered as retired, points of the proposed constitutional amendment
    فیلڈ مارشل، مارشل آف ایئر فورس اور ایڈمیرل آف فلیٹ کا رینک مراعات اور وردی تاحیات رہیں گے، نکات
    Share
    Facebook Twitter Email

    مجوزہ 27 ویں آئینی ترامیم کے نکات سامنے آگئے، مجوزہ ڈرافٹ 48شقوں اور 25صفحات پر مشتمل ہے، وفاقی آئینی عدالت کا قیام اور چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ آرمی چیف کو دینے کی بھی تجویز سامنےآئی ہے ، نکات کے مطابق ملک میں وفاقی آئینی عدالت قائم کی جائے گی، ہائی کورٹ کے ججز کے تبادلے کا اختیار جوڈیشل کمیشن کو دیاجائےگا ۔

    اسلام آباد: مجوزہ ڈرافٹ کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیمی بل کا مقصد آئین میں مزید تبدیلیاں کرنا ہے، بل فوری طور پر نافذ العمل ہو گا، آرٹیکل 42 میں لفظ پاکستان کی جگہ فیڈرل کونسٹی ٹیوشنل کورٹ تجویز ہے ۔

    آرٹیکل 59 میں ممبران کی مدت کی وضاحت شامل ہیں، ہر رکن کی مدت 11 مارچ کو مکمل تصور ہو گی، آرٹیکل 63A میں لفظ سپریم بدل کر فیڈرل کونسٹی ٹیوشنل کرنے کی تجویز ہے ۔

    آرٹیکل 243 میں مجوزہ ترامیم کے مطابق صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس پر چیف آف آرمی اسٹاف کا تقرر کریں گے، چیف آف آرمی اسٹاف چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے ۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کرنے کی تجویز ہے، وزیراعظم آرمی چیف کی سفارش پر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کے سربراہ کا تقرر کریں گے، فیلڈ مارشل، مارشل آف ایئر فورس اور ایڈمیرل آف فلیٹ کا رینک مراعات اور وردی تاحیات رہیں گے ۔

    مجوزہ آئینی ترمیم میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی جج ٹرانسفر ماننے سے انکار کرے گا تو وہ ریٹائر تصور کیا جائے گا، صدر کے خلاف عمر بھر کے لیے کوئی فوجداری کارروائی نہیں ہوسکے گی اور گورنر کے خلاف اس کی مدت کے لیےکوئی فوجداری کارروائی نہیں ہو گی، کوئی عدالت صدر اور گورنر کی گرفتاری یا جیل بھیجنےکے لیےکارروائی نہیں کر سکے گی ۔

    مجوزہ ترمیم کے مطابق وفاقی آئینی عدالت میں ہر صوبے سے برابر ججز ہوں گے، چیف جسٹس آئینی کورٹ اور ججز کا تقرر صدر کرےگا، وفاقی آئینی عدالت کے پاس اپنےکسی فیصلے پر نظرثانی کا اختیار ہوگا، صدر قانون سے متعلق کوئی معاملہ رائے کے لیے وفاقی آئینی عدالت کو بھیجے گا ۔

    مجوزہ آئینی ترمیم میں قانون سے متعلق معاملہ سپریم کورٹ کو بھیجنے کی شق ختم کر دی گئی، از خود نوٹس سے متعلق 184 بھی حذف کر دی گئی جبکہ وفاقی آئینی عدالت کا جج 68 سال کی عمر تک عہدے پر رہے گا، آئینی عدالت کا چیف جسٹس اپنی تین سالہ مدت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو جائے گا ۔

    صدر آئینی عدالت کے کسی جج کو قائم مقام چیف جسٹس مقرر کرے گا،  آئینی کورٹ یا سپریم کورٹ کے پاس ہائی کورٹ سے کوئی اپیل یا کیس اپنے پاس یا کسی اور ہائی کورٹ ٹرانسفر کرنے کا اختیار ہوگا، وفاقی آئینی کورٹ کے فیصلے کی سپریم کورٹ سمیت پاکستان کی تمام عدالتیں پابند ہوں گی، سپریم کورٹ کے فیصلےکے سوائے آئینی عدالت کے تمام عدالتیں پابند ہوں گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو ہراکر سیریز 1۔2 سے اپنے نام کرلی
    Next Article مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریب، پاک بحریہ نے فرائض سنبھال لیے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    آپریشن غضب للحق پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری ہے، وزیراعظم شہباز شریف

    مئی 19, 2026

    شمالی وزیرستان: شیوہ میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 22 دہشتگرد ہلاک

    مئی 19, 2026

    وزیراعظم کی ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی صدر سے ملاقات، طویل المدتی شراکت داری کا عزم

    مئی 19, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    آپریشن غضب للحق پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری ہے، وزیراعظم شہباز شریف

    مئی 19, 2026

    سلہٹ ٹیسٹ میں کامیابی کی تمام امیدیں محمد رضوان سے وابستہ ہو گئیں

    مئی 19, 2026

    شمالی وزیرستان: شیوہ میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 22 دہشتگرد ہلاک

    مئی 19, 2026

    وزیراعظم کی ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی صدر سے ملاقات، طویل المدتی شراکت داری کا عزم

    مئی 19, 2026

    پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور

    مئی 19, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.