Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, نومبر 11, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سینیٹ سے منظور 27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں پیش، اپوزیشن کا احتجاج
    • پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری، عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
    • جنوبی وزیرستان: وانا کیڈٹ کالج میں موجود 3 دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن
    • افغانستان دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے، تعاون کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
    • لوئر دیر میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ، مقدمہ درج، تحقیقات شروع
    • جنوبی وزیرستان میں وانا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، حملہ آور 2 دہشتگرد ہلاک
    • 27 ویں آئینی ترمیم سینیٹ میں دو تہائی اکثریت سے منظور
    • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 20 دہشتگرد ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سینیٹ سے منظور 27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں پیش، اپوزیشن کا احتجاج
    اہم خبریں

    سینیٹ سے منظور 27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں پیش، اپوزیشن کا احتجاج

    نومبر 11, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Senate-approved 27th Constitutional Amendment presented in National Assembly, opposition protests
    وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم بل کی تحریک پیش کی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

     سینیٹ سے منظور ہونے والی 27 ویں آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کر دیا گیا جس پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے 27 ویں ترمیم کو مسترد کردیا ،دوسری جانب جمیعت علما اسلام کے اراکین کو ترمیم کے خلاف ووٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا ،اجلاس کے آغاز پر سینیٹر عرفان صدیقی کے لیے دعائے مغفرت کی گئی جس کے بعد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے بل پیش کیا گیا اور تقریر شروع کی گئی جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی ۔

    وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ آئین میں ترمیم ہمیشہ مشاورت سے کی جاتی ہے، ہم نے پہلے آئینی عدالت کے قیام کی بجائے آئینی بنچز کے قیام پر اتفاق کیا تھا، میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کے قیام کا بنیادی نکتہ شامل تھا ۔

    وزیر قانون نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں ججز کی تقرری جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کی جاتی ہے، سوموٹو کی نذر کبھی وزیراعظم ہوگیا، کبھی کوئی سرکاری افسرہوگیا، سوموٹو نے کبھی معاشی نظام ہی بٹھادیا، اس بل میں سوموٹو کااختیارختم ہوگیا ہے اورایک طریقہ کار وضع کیا گیا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں آرٹیکل 200 کے تحت تبادلے ہوئے،وہ چیلنج بھی ہوئے، ماضی میں سوموٹو کے اختیار کا بے جا استعمال کیا گیا، آرٹیکل 200 میں ترمیم کرکے ججز تبادلے کا اختیار جوڈیشل کمیشن کو دیا گیا، آئینی عدالت سےکیسز میں جو عدالتوں کا وقت ضائع ہوتا تھا وہ نہیں ہوگا، جوڈیشل کمیشن کواختیاردیا گیا کہ وہ جج کا تبادلہ کرے ۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر یہ ترمیم ہوتی ہے تو موجودہ چیف جسٹس ہی آئینی کمیشن اوراداروں کی سربراہی کریں گے، چیف جسٹس کے بعد وزیراعظم کی تجویز پر صدرتبادلہ کردیتے تھے، اس سے قبل ججز تبادلوں پر غورکیا اوراس پر قانون سازی ہورہی ہے ۔

    آج جمہوریت کے لیے سوگ کا دن ہے: چیئرمین پی ٹی آئی

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ آئین مقدس ذمہ داری ہے آج اس ذمہ داری سے بے ایمانی کی گئی، ہم ان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے اوریہ ہوکر رہے گا، آئین میں ترمیم ہوتی ہے تو عوام امیدیں جوڑتی ہے، آج افسوس کے ساتھ جمہوریت کے لیے ایک سوگ کا دن ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ آج جمہوریت کو دفن کرنے کے لیے ایک قدم آگے بڑھایا جا رہا ہے، اس ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ جائے گی، 26ویں ترمیم کا رہ جانے والا ایجنڈا اب لایا گیا ہے، طاقت کے سر پر قائم عمارتوں کو عوام اپنے اوپر بوجھ سمجھتے ہیں، تاریخ میں پہلی مرتبہ باکو میں بیٹھ کر ترمیم منظور کروائی گئی، اس کو ہم باکو ترمیم کہتے ہیں ۔

    دنیا میں کس صدر کے پاس استثنیٰ ہے؟

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ اپنے کیسز ختم کراکے سائیڈ پر ہوگئے، ہم عوام کے پاس کس منہ سے جائیں گے؟ عوام کوکھانا نہیں ملتا، ہسپتال میں بیڈ نہیں، کیا ایک اورایلیٹ کلاس لانا چاہتے ہیں جو قانون سے بھی بالاتر ہو، آپ اپنے 141کیسز کیلئے آئینی عدالت بنارہے ہیں، یہ عدلیہ کے قلعہ کو فتح کرکے مرضی کے فیصلے لینا چاہتے ہیں۔

    چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ ہی ختم کر دیا: ۔

    انہوں نے کہا کہ آپ نے آرٹیکل 176میں تبدیلی کرکے چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ ختم کر دیا، دنیا میں جب کوئی عدالتی کنونشن ہوگا تو ملک کی نمائندگی نہیں ہوسکے گی کیونکہ آپ نے چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ ہی ختم کردیا ۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ جمہوریت کیلئے آئین میں تبدیلیاں اتفاق رائے سے کی جاتی ہیں، وزیراعظم نے کہا تھا ہمارے پاس لوٹوں کا ووٹ نہیں آیا، مبارک ہو کل آپ نے 2لوٹوں کے ووٹ سے ترمیم پاس کرائی ۔

    جے یو آئی اراکین کو ترمیم کیخلاف ووٹ دینے کی ہدایت: ۔

    سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کے ممبران قومی اسمبلی کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے کہ آئینی ترمیم کے خلاف ووٹ دیا جائے ۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پیش ہورہی ہے، اس سے قبل پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی اس معاملہ پر مشاورت ہوئی تھی ۔

    انہوں نے کہا کہ اس ترمیم کے تمام پہلوئوں پر غور خوض کے بعد جےیوآئی نے اس ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے، جے یو آئی کے ممبران قومی اسمبلی اس ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری، عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری، عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

    نومبر 11, 2025

    جنوبی وزیرستان: وانا کیڈٹ کالج میں موجود 3 دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن

    نومبر 11, 2025

    افغانستان دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے، تعاون کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

    نومبر 11, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سینیٹ سے منظور 27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں پیش، اپوزیشن کا احتجاج

    نومبر 11, 2025

    پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری، عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

    نومبر 11, 2025

    جنوبی وزیرستان: وانا کیڈٹ کالج میں موجود 3 دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن

    نومبر 11, 2025

    افغانستان دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے، تعاون کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

    نومبر 11, 2025

    لوئر دیر میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ، مقدمہ درج، تحقیقات شروع

    نومبر 10, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.