Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, نومبر 23, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوےکو 69 رنز سے ہرادیا
    • اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی قوانین اور حالیہ امن معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے، پاکستان
    • خیبر پختونخوا میں سپیشل برانچ پولیس کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری
    • افغانستان کیلئے پاک افغان سرحدوں کی بندش کا مجموعی نقصان 200 ملین ڈالر سے متجاوز
    • پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کا 27ویں ترمیم کی حمایت کا اعلان، مشترکہ اعلامیہ جاری
    • خیبرپختونخوا اور پنجاب میں قومی اور صوبائی اسملی کے 13 حلقوں پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری
    • سہ ملکی سیریز میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی، سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
    • بنوں میں سیکورٹی فورسزکی ایک اور مشترکہ کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوےکو 69 رنز سے ہرادیا
    کھیل

    سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوےکو 69 رنز سے ہرادیا

    نومبر 23, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan defeated Zimbabwe by 69 runs in the fourth match of the tri-nation series.
    پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 195 رنز بنائے، جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 126 رنز بنا سکی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 69 رنز سے باآسانی شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی، پاکستان کے 196 رنز ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 126 رنز بنا سکی ۔

    راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے چوتھاے میچ میں پاکستان نے تاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 195 رنز بنائے ۔

    بابر اعظم نے شاندار  74 اور صاحبزادہ فرحان نے 63 رنز بنائے، صائم  13 ،محمد نواز 4 رنز بنا سکے، فخر زمان نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 10 گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 27 رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی ۔

    مہمان ٹیم زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔

    پاکستان کے 196 رنز ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 19 اوورز میں 126 رنز پر ڈھیر ہوگئی، زمبابوے کی جانب سے رائن برل 67 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ کپتان سکندر رضا نے 23 رنز کی اننگز کھیلی ۔

    زمبابوے کے 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکا، پاکستان کے عثمان طارق نے ہیٹرک کرکے شاندار بولنگ کی اور 4 اوور میں 18 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا ۔

    محمد نواز نے دو، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ، شاندار بولنگ پر عثمان طارق میچ کے بہترین کھلاڑی رار پائے ۔

    پاکستان کی سہ فریقی سیریز میں یہ مسلسل تیسری فتح ہے، اس سے قبل قومی ٹیم سری لنکا اور زمبابوے کو بھی شکست دے دوچار کرچکی ہے ۔

    زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان 25 نومبرکو اہم میچ ہوگا جس میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم فائنل میں پاکستان کے مدمقابل آئے گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاسرائیل غزہ میں بین الاقوامی قوانین اور حالیہ امن معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے، پاکستان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سہ ملکی سیریز میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی، سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

    نومبر 22, 2025

    سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دیدی

    نومبر 20, 2025

    تین ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

    نومبر 18, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوےکو 69 رنز سے ہرادیا

    نومبر 23, 2025

    اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی قوانین اور حالیہ امن معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے، پاکستان

    نومبر 23, 2025

    خیبر پختونخوا میں سپیشل برانچ پولیس کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری

    نومبر 23, 2025

    افغانستان کیلئے پاک افغان سرحدوں کی بندش کا مجموعی نقصان 200 ملین ڈالر سے متجاوز

    نومبر 23, 2025

    پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کا 27ویں ترمیم کی حمایت کا اعلان، مشترکہ اعلامیہ جاری

    نومبر 23, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.