Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, نومبر 25, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاک بحریہ کا ملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
    • خواجہ نجم الحسن کی ( E.page) میں خصوصی شرکت۔ تہمینہ کے ساتھ۔۔
    • کےٹو۔ٹی وی کا ( Area.051) مختلف فارمیٹس پہ مشتمل شوز
    • ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر دہشتگردوں کے حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
    • یہ زندگی کے میلے دنیا میں کم نہ ھونگے۔۔ افسوس ھم نہ ھونگے۔۔۔  دھرم ویر کا جنگجو ھیرو ۔دھرمیندر آخرکار موت سے شکست کھاگیا۔۔۔۔
    • بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 22 دہشتگرد ہلاک
    • جرمن میڈیا گروپ ڈی ڈبلیو کے بین الاقوامی وفد کا خیبر نیٹ ورک اسلام آباد کے ہیڈ آفس کا دورہ
    • خالد روف کو دنیا سے رخصت ھوئے 14 برس بیت گئے۔۔۔
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاک بحریہ کا ملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
    اہم خبریں

    پاک بحریہ کا ملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    نومبر 25, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan Navy successfully tests indigenously developed anti-ship ballistic missile
    اینٹی شپ بیلسٹک میزائل سمندری اور زمینی دونوں اہداف کو انتہائی درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ بحری جہاز سے داغے جانے والے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، آئی ایس پی آر کے مطابق کامیاب تجربہ پاکستان کی تکنیکی مہارت کا بھرپور مظہر ہے اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے غیر متزلزل عزم کی نمایاں مثال ہے، صدر، وزیراعظم، آرمی چیف نے کامیاب تجربہ پر سائنس دانوں کو مبارکباد دی ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ نے جہاز سے داغے جانے والے ملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا جو جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے ۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مقامی طور پر تیار کردہ جہاز سے داغے جانے والا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، یہ ہتھیار سمندری اور زمینی دونوں اہداف کو انتہائی درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

    آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میزائل میں اسٹیٹ آف دی آرٹ گائیڈنس سسٹم اور جدید مناوری کی خصوصیات شامل ہیں ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف، سینئر سائنس دانوں اور انجینئرز نے اس اہم تجرباتی فائرنگ کا مشاہدہ کیا، جو کامیاب تجربہ پاکستان کی تکنیکی مہارت کا بھرپور مظہر ہے اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے غیر متزلزل عزم کی نمایاں مثال ہے ۔

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم نواز شریف، فیلڈ مارشل، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے اس سنگ میل کی کامیابی پر شامل یونٹس، سائنس دانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخواجہ نجم الحسن کی ( E.page) میں خصوصی شرکت۔ تہمینہ کے ساتھ۔۔
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر دہشتگردوں کے حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

    نومبر 25, 2025

    بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 22 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 25, 2025

    جرمن میڈیا گروپ ڈی ڈبلیو کے بین الاقوامی وفد کا خیبر نیٹ ورک اسلام آباد کے ہیڈ آفس کا دورہ

    نومبر 24, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاک بحریہ کا ملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    نومبر 25, 2025

    خواجہ نجم الحسن کی ( E.page) میں خصوصی شرکت۔ تہمینہ کے ساتھ۔۔

    نومبر 25, 2025

    کےٹو۔ٹی وی کا ( Area.051) مختلف فارمیٹس پہ مشتمل شوز

    نومبر 25, 2025

    ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر دہشتگردوں کے حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

    نومبر 25, 2025

    یہ زندگی کے میلے دنیا میں کم نہ ھونگے۔۔ افسوس ھم نہ ھونگے۔۔۔  دھرم ویر کا جنگجو ھیرو ۔دھرمیندر آخرکار موت سے شکست کھاگیا۔۔۔۔

    نومبر 25, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.