حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، پٹرولیم ڈویژن نے اس حوالے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ،پیٹرول 2 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ۔
اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ۔
اعلامیہ کے مطابق کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے45 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 279 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔
اعلامیہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں یکم دسمبر سے 15 دسمبر تک نافذ العمل رہیں گی ۔

