Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, دسمبر 1, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغان باشندوں کے معاملے پر خیبرپختونخوا میں مشکلات کا سامنا ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم
    • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری
    • کُرم میں دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 4 دہشت گرد ہلاک، دو اہلکار شہید
    • خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ پر غور شروع
    • سری لنکن پلیئرز نے سیریز جاری رکھ کر پاکستانی قوم کے دل جیت لیے، محسن نقوی
    • ایف بی آر نے مردان میں اہم سیاسی شخصیت کی سگریٹ فیکٹری کو سیل کردیا، غیر قانونی سگریٹ ضبط
    • ایف سی ہیڈ کوارٹر خودکش دھماکہ، نادرا نے تینوں حملہ آوروں کے افغان شہری ہونے کی تصدیق کردی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » افغان باشندوں کے معاملے پر خیبرپختونخوا میں مشکلات کا سامنا ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی
    اہم خبریں

    افغان باشندوں کے معاملے پر خیبرپختونخوا میں مشکلات کا سامنا ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی

    دسمبر 1, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Khyber Pakhtunkhwa is facing difficulties over the issue of Afghan residents, says Interior Minister Mohsin Naqvi
    افغان ہمارے مہمان تھے لیکن اب ہمارے مہمان نہیں ہیں، افغان شہریوں سے درخواست ہے کہ آپ لوگ خود عزت سے واپس چلے جائیں، وفاقی وزیر
    Share
    Facebook Twitter Email

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیرقانونی افغان باشندوں کو واپس بھیج رےہیں، پنجاب، بلوچستان اور سندھ سے افغان باشندوں کا انخلا جاری ہے لیکن افغان باشندوں کے معاملے پر خیبرپختونخوا میں مشکلات کا سامنا ہے، افغان ہمارے مہمان تھے لیکن اب ہمارے مہمان نہیں ہیں، افغان شہریوں سے درخواست ہے کہ آپ لوگ خود عزت سے واپس چلے جائیں ۔

    لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں افغان شہریوں کو تحفظ دیا جارہا ہے لیکن افغان باشندوں کی واپسی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، افغان باشندوں سے درخواست ہے باعزت طریقے سے اپنے وطن لوٹ جائیں ۔

    محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد خودکش حملے میں افغان شہری ملوث تھے، اس کے علاوہ جتنے حملے ہوئے ان میں افغانی ملوث نکلے، ہم مزید بم دھماکوں کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔

    انہوں نے کہا کہ 17 ستمبر تک 4 لاکھ افغان باشندوں کو طورخم بارڈر سے واپس بھیجا، اب جوبھی افغان واپس پاکستان آنےکی کوشش کرے گا تو گرفتار کرلیا جائے گا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغان ہمارے مہمان تھے لیکن اب ہمارے مہمان نہیں ہیں، افغان شہریوں سے درخواست ہے کہ آپ لوگ خود عزت سے واپس چلے جائیں، ملک بھر سے افغان باشندوں کو ہر صورت واپس بھیجا جائے گا ۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا چند دن پہلے جن لوگوں نے ایف سی پر حملہ کیا وہ تینوں افغان نکلے، اسلام آباد کچہری میں حملہ کرنے والا بھی افغان شہری تھا، ملک میں جتنے بھی حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان ملوث ہیں ۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا سوشل میڈیا پر 90 فیصد خبریں غلط چل رہی ہوتی ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ جو چاہیں سوشل میڈیا پر چلا دیں، سوشل میڈیا پر غلط خبر پر کریک ڈاؤن ہوگا ۔

    ان کا کہنا تھا نیشنل میڈیا پر غلط خبر نشر کرنے پر پیمرا کا نوٹس ہوتا ہے، جھوٹی خبر پھیلانے والے صحافی نہیں، اظہار رائے کی آزادی ہے لیکن فیک نیوز پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

    محسن نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کسی کی تذلیل کی اجازت نہیں دیں گے، قومی سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، کوئی لندن میں بیٹھ کر بکواس کر رہا ہے کہ اداروں میں یہ مسئلہ چل رہا ہے، اگر آپ کے پاس ثبوت ہے تو ضرور سامنے لائیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleفیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

    دسمبر 1, 2025

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    دسمبر 1, 2025

    کُرم میں دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 4 دہشت گرد ہلاک، دو اہلکار شہید

    نومبر 30, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغان باشندوں کے معاملے پر خیبرپختونخوا میں مشکلات کا سامنا ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی

    دسمبر 1, 2025

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

    دسمبر 1, 2025

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    دسمبر 1, 2025

    کُرم میں دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 4 دہشت گرد ہلاک، دو اہلکار شہید

    نومبر 30, 2025

    خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ پر غور شروع

    نومبر 30, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.