عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر منتقل کر دیئے، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے 8 دسمبر 2025 کو ہونے والی اپنی میٹنگ میں ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی کے تحت پاکستان کے لیے دوسرا جائزہ مکمل کیا اور 760 ملین ایس ڈی آر کی رقم کی منظوری دی تھی ۔
کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا کہ اسے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی اور ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فسیلٹی کے تحت تقریباً 1.2 ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں ۔
سٹیٹ بینک نے کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے 8 دسمبر 2025 کو ہونے والی اپنی میٹنگ میں ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی کے تحت پاکستان کے لیے دوسرا جائزہ مکمل کیا اور 760 ملین ایس ڈی آر کی رقم کی منظوری دی ۔
مزید برآں، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسلٹی کے تحت 154 ملین ایس ڈی آر کی پہلی قسط کی منظوری بھی دی ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ای ایف ایف اور آر ایس ایف کے تحت مجموعی طور پر 914 ملین ایس ڈی آر (تقریباً 1.2 ارب امریکی ڈالر کے مساوی) موصول ہو چکے ہیں جو 10 دسمبر 2025 کو آئی ایم ایف کی جانب سے ادا کیے گئے ۔
سٹیٹ بینک بینک نے مزید بتایا کہ یہ رقم 12 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ظاہر ہوگی ۔

