وزیراعظم شہبازشریف نے ہری پور میں دانش سکول کے قیام 28 کلومیٹر طویل پُل بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خببرپختونخوا دلیراور غیور عوام کا صوبہ ہے، خیبرپختونخوا کےعوام غیور اور بہادر ہیں ، آپ کی قربانیوں کی بدولت امن قائم ہوا ہے،آپ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
ہری پور: پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 100 فیصد میرٹ پر ہونہار طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے، پاکستان کی معیشت 2023 اور 2024 میں ہچکولے کھا رہی تھی، اب پاکستانی معیشت منجدھار سے نکل آئی ہے ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے الیکشن جیتنے پر ن لیگ کے امیدوار کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ کیپٹن صفدر نے بہت محنت کی جس پر وہ بھی مبارک باد کے مستحق ہیں۔ وزیراعظم نے آئی جی خیبرپختونخوا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ جانفشانی سے کام کررہے ہیں ۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب میں شرکت کر کے دلی خوشی ہو رہی ہے، خیبرپختونخوا دلیراور غیور عوام کا صوبہ ہے، خیبرپختونخوا کےعوام غیور اور بہادر ہیں ۔
وزیراعظم نے کہا کہ صوبے کے بہادر عوام نے ملک کے لیے بڑی قربانیاں دیں، آپ کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہوا، تاریخ آپ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ 10 مئی کی صبح اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو عظیم فتح دی، وہ میری نہیں پاکستان کی فتح تھی، قوم کی دعاؤں سے افواج پاکستان کو کامیابی ہوئی، دشمن حیران ہے، عالمی سطح پر پاکستان کی عزت و تکریم میں اضافہ ہوا ۔
شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستانی قوم کو 10 مئی کو عظیم فتح سے نوازا، جب بطور وزیراعلیٰ لیپ ٹاپ دیتا تھا تو میرے خلاف اپوزیشن تنقید کرتی تھی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کبھی شکست کو بھول نہیں سکتا، اللہ کی رحمت اور قوم کی دعاؤں سے جنگ میں پاکستان کو فتح ملی ۔
انہوں نے کہا کہ جنگ میں مودی کو وہ سبق سکھایا جو وہ یاد رکھے گا اور کبھی نہیں بھول سکے گا، اس جنگ میں فتح کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی عزت بڑھی ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ پورا ہندوستان پاکستان کے ہاتھوں ملنے والی شکست چاہتے ہوئے بھی نہیں بھول سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کا مذاق اڑانے والوں کیلیے دنیا میں تو کوئی جگہ نہیں اور اللہ بھی اُن سے حساب لے گا ۔

