پشاور( شوبز ڈیسک) وادئ ھزارہ کی فن مٹی سے جنم لینے والا ایک فنکار ارشد عباسی بھی تھا جس نے نصف صدی تک فن وٹقافت کا سفر جاری رکھا فلم اسٹیج ریڈیو اور ٹیلی ویژن پہ بطور ڈرامہ فنکار کام کیا انکے کریڈٹ پہ ھندکو اردو اور پشتو ڈراموں کی ایک طویل فہرست ھے مرحوم ایک ملنسار مہمان نواز اور درویش صفت انسان تھے شوقیہ گلوکاری بھی کرتے تھے اور ھارمونیم نواز کے علاوہ فوک گیت بھی لکھتے تھے پشاور اسلام آباد اور لاھور ٹی وی کے علاوہ خیبرٹیلی ویژن نیٹ ورک کے چینل kay 2 کی ھندکو ڈرامہ سیریل ( آغاجی ڈاٹ کام ) میں یادگار رول کیا تھا تقریبا 2 سال قبل عارضہ قلب کے باعث انتقال کرگئے تھے ۔
وادئ ھزارہ کا وراسٹایل فنکار ” ارشد عباسی” جس نے مرتے دم تک فن وٹقافت کا سفر جاری رکھا۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Min Read

