پشاور کور 50 ویں چیف آف آرمی سٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ 2025 نے جیت لی،گوجرانوالہ کور نے دوسری پوزیشن حاصل کی ، آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےجیتنے والی اور حصہ لینے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 50 ویں چیف آف آرمی سٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ 2025 کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جناح پولو فیلڈز پہنچنے پر کور کمانڈر لاہور اور چیئرمین پاکستان پولو فیڈریشن نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا، وزیر داخلہ اور چیف سیکرٹری پنجاب سمیت تماشائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ پاک فوج کی کھیلوں سے وابستہ روایات اور نظم و ضبط کی عکاسی کرتی ہے، چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 8 ٹیموں نے حصہ لیا ۔
پشاور کور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ جیت لی، جبکہ گوجرانوالہ کور نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مہمانِ خصوصی فیلڈ مارشل نے جیتنے والی اور حصہ لینے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے ۔

