شمالی وزیرستان میں ضلع بھر میں 10 اور 11 جنوری کو کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا، اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے اعلامیہ بھی جاری کردیا ۔
شمالی وزیرستان: ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے مطابق ضلع بھر آئندہ دو روز تک کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کرفیو کے دوران بنوں سے میرانشاہ تک تمام مین شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گی ۔
کل سے شروع ہونے والے انڈکشن پرچے ملتوی کر دیئے گئے، نئی تاریخ بعد میں طے کی جائے گی، اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

