خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائیوں میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، پولیس حکام کے مطابق کارروائیاں پشاور، ضلع خیبر اور بنوں میں خفیہا طلاع پر کی گئیں ۔
پشاور: سینٹرل پولیس آفس کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائیاں بنوں ،خیبر اور پشاور میں کیں جس کے نتیجے میں 8 دہشتگر د ہلاک ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز پرحملوں میں بھی ملوث تھے ۔
سی ٹی ڈی کے مطابق بنوں کے علاقے جھنڈوخیل میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ، ہلاک دہشت گردوں سے 02 کلاشنکوف، 01 پستول، کارتوس، موٹرسائیکل ، 02 عدد موبائل فونز اور کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا 1 کارڈ برآمد کیا گیا ۔
پشاور کے نواحی علاقے ٹپوسانو باچا قبرستان ظاہر گھڑی میں مصدقہ خفیہ اطلاع پر کی گئی، کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ان کے چند ساتھی آبادی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے تاہم ان کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن جاری ہے ۔
سی ٹی دی کے مطابق خفیہ اطلاع پر دوسری کارروائی ضلع خیبر کے علاقے جمرود کی گئی جہاں شاہ کس بائے پاس روڈ پر واقع ناکے کلے میں فتنہ الخوارج کی تشکیل کو نشانہ بنایا جس میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔

