تھائی لینڈ میں ایک مسافر ٹرین کو پیش آنے والے حادثے میں 22 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تعمیراتی کرین ٹرین کی پٹری پر گر گئی، جس سے مسافر ٹرین ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
حادثہ صوبہ ناکھون رتچاسیما کے ضلع سکھیو میں پیش آیا۔ متاثرہ ٹرین دارالحکومت بنکاک سے اوبن رتچاتھانی صوبے کی جانب جا رہی تھی۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ حکام کی جانب سے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

