Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جنوری 15, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم شهبازشريف نے پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا
    • واشنگٹن: امریکا نے وینزویلا کا تیل باضابطہ طور پر فروخت کرنا شروع کر دیا
    • چارسدہ: اتمانزئی طارق آباد میں گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکہ، دو بچے جاں بحق
    • ڈیرہ اسماعیل خان میں رات گئے دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ،2 دہشتگرد ہلاک، ایک پولیس اہلکار زخمی
    • ایرانی وزیر خارجہ نے مظاہرین کو پھانسی دینےکی خبروں کی تردید کردی
    • معرکہ حق میں عظیم کاميابی کے بعد کئی ممالک نے جنگی طیارے خریدنے کیلئے رابطہ کیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    • مطالعہ میں دلچسپی بڑھانے کے رہنما اصول – حسن اختر
    • پاک–آسٹریلیا 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کا شیڈول جاری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعظم شهبازشريف نے پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا
    اہم خبریں

    وزیراعظم شهبازشريف نے پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا

    جنوری 15, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Prime Minister Shehbaz Sharif inaugurated Pakistan Asan Khidmat Markaz
    اسی طرح کے مراکز آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی قائم کئے جائیں گے، وزیراعظم کا اعلان
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم  شہباز شریف نے اسلام آباد کے شہریوں کو آسان ، شفاف اور تیز ترین خدمات کی فراہمی کے لئے پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا، اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اس مرکز سے عوام کو بے پناہ آسانیاں اور مختلف محکموں سے متعلق خدمات فراہم کی جائیں گی،جدید ٹیکنالوجی آذربائیجان کی طرف سے ہمارے لیے تحفہ ہے ۔

    اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت مرکز کے افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی آذربائیجان کی طرف سے ہمارے لیے تحفہ ہے، آذربائیجان کے صدرالہام علیوف کے غیرمعمولی تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں ، اسی طرح کے مراکز آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی قائم کئے جائیں گے ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان آسان خدمت مرکزکا افتتاح کیا گیا ہے،آذربائیجان کے دورے کے دوران باکو میں خدمت مرکز کا دورہ کیا تھا اور اس دورے کے دوران فیصلہ کیا کہ اس طرز کے ادارے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور دیگر شہروں میں بھی قائم کریں گے ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان آسان خدمت مرکز سے عوام کو بے پناہ سہولیات اور آسانیاں میسر آئیں گی، پاکستان آسان خدمت مرکز کے لیے ماسٹر ٹرینرز نے آذر بائیجان سے تربیت حاصل کی ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ماسٹر ٹرینرزخدمات کی فراہمی میں اخلاق اوراحترام کے جذبے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ،آسان خدمت مرکزمیں نادرا، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، سی ڈی اے، سوئی گیس اور دیگر محکموں سے متعلقہ خدمات فراہم کی جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ آسان خدمت مراکز آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دیگر شہروں میں کھولیں گے، عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ضروری ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleواشنگٹن: امریکا نے وینزویلا کا تیل باضابطہ طور پر فروخت کرنا شروع کر دیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    واشنگٹن: امریکا نے وینزویلا کا تیل باضابطہ طور پر فروخت کرنا شروع کر دیا

    جنوری 15, 2026

    چارسدہ: اتمانزئی طارق آباد میں گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکہ، دو بچے جاں بحق

    جنوری 15, 2026

    ڈیرہ اسماعیل خان میں رات گئے دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ،2 دہشتگرد ہلاک، ایک پولیس اہلکار زخمی

    جنوری 15, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعظم شهبازشريف نے پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا

    جنوری 15, 2026

    واشنگٹن: امریکا نے وینزویلا کا تیل باضابطہ طور پر فروخت کرنا شروع کر دیا

    جنوری 15, 2026

    چارسدہ: اتمانزئی طارق آباد میں گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکہ، دو بچے جاں بحق

    جنوری 15, 2026

    ڈیرہ اسماعیل خان میں رات گئے دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ،2 دہشتگرد ہلاک، ایک پولیس اہلکار زخمی

    جنوری 15, 2026

    ایرانی وزیر خارجہ نے مظاہرین کو پھانسی دینےکی خبروں کی تردید کردی

    جنوری 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.