افواج پاکستان میں "ملٹی ڈومین آپریشنز” جنگی محاذ پر کا میابی کی ضمانت ہیں، بدلتے جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ "ملٹی ڈومین آپریشنز” کے لیے بھرپور تیاری میں مصروف ہیں ۔
ملٹی ڈومین آپریشنز میں فضائی، زمینی، سائبر، الیکٹرانک وارفیئر، خودکار نظام اور انفارمیشن آپریشنز کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت دشمن کے خلاف مربوط انداز میں استعمال کیا جاتا ہے ۔
فضائی برتری، کثیر المقاصد ڈرونز اور دور مار کرنے والے ہتھیاروں کے ہم آہنگ استعمال سے دشمن کی نقل و حرکت نا ممکن بنا دی جاتی ہے ۔
تباہ کن بمباری اور سائبر اور انفارمیشن آپریشنز سے دشمن کی فیصلہ سازی کی صلاحیت مفلوج کر دی جاتی ہے ۔
پاکستان میں بنائے گئے ہتھیاروں اور جدید ڈرونز دوست ممالک سے خریدے گئے ہتھیاروں کے ساتھ مربوط انداز میں استعمال کیے جاتے ہیں ۔
یہ مشترکہ جنگ کا بہترین نمونہ ہے جہاں فضائی اور زمینی طاقت کے ساتھ دشمن کے دفاع کو تہس نہس کر دیا جاتا ہے ۔
افواج پاکستان کی یہ مشقیں جدید ٹیکنالوجی، تباہ کن فائر پاور اور انتہائی درست نشانہ بندی کی صلاحیتوں کا مظہر ہیں ۔
یہ مشقیں افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت اور مختلف سروسز کے باہمی اشتراک کو نمایاں کرتی ہیں، جو ملٹی ڈومین آپریشنز کی پہچان ہے ۔
یہ جنگی مشقیں اس امر کا واضح ثبوت ہیں کہ؛ افواج پاکستان جدید جنگی تقاضوں کے مطابق”ملٹی ڈومین آپریشنز ” کی منصوبہ بندی اور ان کے مؤثر عملی نفاذ کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ۔

