ڈیرہ اسماعیل خان میں امن کمیٹی کے رہنما وحید عرف جگری محسود کے گھر پر شادی کی تقریب کے دوران خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے ۔
ڈی آئی خان: پولیس کے مطابق خودکش حملہ اس وقت ہوا جب ٹھیکدار یونین کے صدر نور حسن محسود کے بھانجے اور سراج نامی شخص کی بیٹی کی شادی کی تقریب جاری تھی ۔
تقریب کے دوران امن کمیٹی کے رہنما وحید عرف جگری محسود اور دیگر ثقافتی رقص اتنڑ کر رہے تھے کہ ایک کمرے میں زور دار بم دھماکہ ہوا ۔
پولیس کے مطابق خودکش حملے میں امن کمیٹی کے کمانڈر وحید عرف جگری محسود سمیت 6 افراد جاں بحق اور 11 شدید زخمی ہوئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق خودکش حملے کے باعث گھر کا کمرہ بھی منہدم گیا جس سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا تھا ۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکے میں امن کمیٹی کے سربراہ کو نشانہ بنایا گیا ۔
یاد رہے کہ جگری محسود ماضی میں حکیم اللہ محسود کا قریبی دوست تھا اور حکیم اللہ محسود کے جانے کے بعد اس نے ڈی آئی خان میں اپنا دفتر کھولا جو کافی عرصے سے سرگرم تھا ۔

