ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ مزید بڑھنے کا امکان مغربی سسٹم کے زیر اثر بلوچستان میں رات سے برفباری کا سلسلہ جاری، منگل تک مزید بارشوں اور برف باری کی پیش گوئی بلوچستان اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور برفباری کا ایک اور اسپیل داخل ہوگیا۔ کوئٹہ، قلات، مستونگ، کان مہترزئی، مسلم باغ اور چمن سمیت دیگر اضلاع میں برفباری کا سلسلہ رات گئے شروع ہوا جس کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا دوسرا اسپیل آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ بارشوں کے باعث پہاڑوں علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے اور این ایچ اے کی ہیوی مشینری عملے کے ہمراہ قومی شاہراہوں پر موجود ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کان مہترزئی، کوڑک، لکپاس، زیارت روڈ سمیت مختلف مقامات پر برف ہٹانے والی مشینری اور عملہ موجود ہے، عوام قومی شاہراہوں پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ پی ڈی ایم اے اور این ایچ اے کا عملہ قومی شاہراہوں سے برف اٹھانے میں مصروف ہے۔ خیبر پختونخوا پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں موسم آج ابر آلود ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، آج پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ چترال لوئر میں برفباری کے باعث گلیشیئر گرنے سے کئی سڑکیں چوتھے روز بھی بند ہیں۔ چترال سے گرم چشمہ تک جانے والی سڑک بند ہونے کے باعث 60 سے 70 کی آبادی پر مشتمل لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔ گرم چشمہ روڈ چار مختلف مقامات پر گلیشیئر گرنے سے بلاک ہونے کے بعد لوگ پُرخطر راستوں سے پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ گرم چشمہ روڈ بند ہونے سے شدید سردی میں کئی مریض پھنس کر رہ گئے۔ لوئر چترال تحصیل لٹکوہ کی کئی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بھی بند ہیں۔ لوئر چترال کی وادی ارکاری، کریم آباد اور پرسان جانے والی تمام رابطہ سڑکیں بھی بند ہیں۔ چترال میں سڑکوں کی بندش کے باعث لوگ لاشیں اٹھا کر کئی کلو میٹر پیدل سفر کرکے لے جانے پر مجبور ہیں۔
پیر, جنوری 26, 2026
بریکنگ نیوز
- ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا نیا اسپیل، بلوچستان اور خیبر پختونخوا شدید متاثر
- چراغ تلے اندھیرا۔ صوبائ دارالحکومت پشاور میں گیس بجلی ۔آٹا اور مہنگائ نے عوام کی عزت نفس کو مجروح کرڈالا۔۔۔
- ڈی آئی خان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، ایک اہلکار شہید، 2 شدید زخمی
- بنوں میں دو مختلف واقعات، رکن امن کمیٹی جاں بحق، پولیس وین پر حملہ ناکام، دو دہشتگرد ہلاک
- پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
- پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
- واشنگٹن میں کامیاب پاکستانی سفارتکاری کا بول بالا
- پی سی بی نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

