Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جولائی 14, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشاور میں بم ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا، بی ڈی یو اہلکار شہید
    • گورنر خیبر پختونخوا اور سعودی سفیر نے پشاور میں سعودی ایئرلائنز کے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر گفتگو
    • وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت
    • گوادر بندرگاہ پر بحری تجارتی جہازوں کو بنکرنگ کی سہولت کا آغاز، 40 سال بعد اہم سنگ میل عبور
    • کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار
    • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان
    • آزاد جموں و کشمیرکے امن و امان کو تباہ کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی گھیرا تنگ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا نیا اسپیل، بلوچستان اور خیبر پختونخوا شدید متاثر
    اہم خبریں

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا نیا اسپیل، بلوچستان اور خیبر پختونخوا شدید متاثر

    جنوری 26, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا نیا اسپیل،
    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا نیا اسپیل،
    Share
    Facebook Twitter Email

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ مزید بڑھنے کا امکان مغربی سسٹم کے زیر اثر بلوچستان میں رات سے برفباری کا سلسلہ جاری، منگل تک مزید بارشوں اور برف باری کی پیش گوئی بلوچستان اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور برفباری کا ایک اور اسپیل داخل ہوگیا۔ کوئٹہ، قلات، مستونگ، کان مہترزئی، مسلم باغ اور چمن سمیت دیگر اضلاع میں برفباری کا سلسلہ رات گئے شروع ہوا جس کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا دوسرا اسپیل آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ بارشوں کے باعث پہاڑوں علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے اور این ایچ اے کی ہیوی مشینری عملے کے ہمراہ قومی شاہراہوں پر موجود ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کان مہترزئی، کوڑک، لکپاس، زیارت روڈ سمیت مختلف مقامات پر برف ہٹانے والی مشینری اور عملہ موجود ہے، عوام قومی شاہراہوں پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ پی ڈی ایم اے اور این ایچ اے کا عملہ قومی شاہراہوں سے برف اٹھانے میں مصروف ہے۔ خیبر پختونخوا پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں موسم آج ابر آلود ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، آج پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ چترال لوئر میں برفباری کے باعث گلیشیئر گرنے سے کئی سڑکیں چوتھے روز بھی بند ہیں۔ چترال سے گرم چشمہ تک جانے والی سڑک بند ہونے کے باعث 60 سے 70 کی آبادی پر مشتمل لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔ گرم چشمہ روڈ چار مختلف مقامات پر گلیشیئر گرنے سے بلاک ہونے کے بعد لوگ پُرخطر راستوں سے پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ گرم چشمہ روڈ بند ہونے سے شدید سردی میں کئی مریض پھنس کر رہ گئے۔ لوئر چترال تحصیل لٹکوہ کی کئی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بھی بند ہیں۔ لوئر چترال کی وادی ارکاری، کریم آباد اور پرسان جانے والی تمام رابطہ سڑکیں بھی بند ہیں۔ چترال میں سڑکوں کی بندش کے باعث لوگ لاشیں اٹھا کر کئی کلو میٹر پیدل سفر کرکے لے جانے پر مجبور ہیں۔

    #مغربی_سسٹم featured news بارش برفباری بلوچستان خیبرپختونخوا کوئٹہ
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleچراغ تلے اندھیرا۔ صوبائ دارالحکومت پشاور میں گیس بجلی ۔آٹا اور مہنگائ نے عوام کی عزت نفس کو مجروح کرڈالا۔۔۔
    Next Article بنوں میں دہشت گردی کے متعدد واقعات، امن کمیٹی رکن جاں بحق، دو دہشت گرد ہلاک
    Bilal Nsar
    • Website

    Related Posts

    پشاور میں بم ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا، بی ڈی یو اہلکار شہید

    جولائی 14, 2026

    گورنر خیبر پختونخوا اور سعودی سفیر نے پشاور میں سعودی ایئرلائنز کے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا

    جولائی 14, 2026

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر گفتگو

    جولائی 14, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشاور میں بم ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا، بی ڈی یو اہلکار شہید

    جولائی 14, 2026

    گورنر خیبر پختونخوا اور سعودی سفیر نے پشاور میں سعودی ایئرلائنز کے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا

    جولائی 14, 2026

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر گفتگو

    جولائی 14, 2026

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت

    جولائی 14, 2026

    گوادر بندرگاہ پر بحری تجارتی جہازوں کو بنکرنگ کی سہولت کا آغاز، 40 سال بعد اہم سنگ میل عبور

    جولائی 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.