قومی احتساب بیورو نے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں اپنی تاریخ کی سب سے بڑی یکمشت ریکوری کرتے ہوئے 4 ارب 5 کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کرا لیے۔
قومی احتساب بیورو ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم قیصر اقبال کے فرنٹ مین ڈرائیور ممتاز خان نے پلی بارگین کے تحت گاڑیوں، پراپرٹی اور نقد رقم کی صورت میں جمع کرائی، جس کے بعد اسے رہائی ملی۔
ذرائع کے مطابق ملزم قیصر اقبال نے مبینہ طور پر ممتاز خان کو فرنٹ مین کے نام پر بینک اکاؤنٹس کھولے، اور ان اکاونٹس میں اربوں روپے منتقل کئے

