Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اکتوبر 6, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ
    • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
    • سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے کپتان مقرر، شاہین شاہ آفریدی ون ڈے سیریز کے کپتان ہونگے
    • خیبرپختونخوا میں سیاسی و آئینی کشمکش: گورنر راج اور ایمرجنسی میں فرق اور صدر مملکت کے اختیارات!
    • افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سہیل آفریدی سے کہا وفاق آپ کیساتھ پوری طرح تعاون کرے گا چاہے آپ کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو،وزیراعظم شہبازشریف
    اہم خبریں فروری 4, 2026

    سہیل آفریدی سے کہا وفاق آپ کیساتھ پوری طرح تعاون کرے گا چاہے آپ کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو،وزیراعظم شہبازشریف

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سے بڑی اچھی گفتگو ہوئی، میں نے ان کو جس دن ان کا انتخاب ہوا تھا اسی دن فون کرکے کہا تھا کہ وفاق آپ کے ساتھ پوری طرح تعاون کرے گا چاہے آپ کا تعلق کسی بھی جماعت ہو وہ بعد کی بات ہے اور پہلے پاکستان ہے ۔

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے کہا کہ آپ پاکستان کے ایک انتہائی اہم، خوب صورت اور ایک ایسے صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں جہاں لوگ بڑے عظیم پاکستانی ہیں، دلیر اور بہادر لوگ ہیں اور انہوں نے پاکستان کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں ۔

     ان کا کہنا تھا کہ اسی حوالے سے 2010 کے این ایف سی ایوارڈ ایک فیصد رکھا تاکہ دہشت گردی کے معاملات آپ سمیٹ سکیں، فرانزک لیب، سی ٹی ڈی، سیف سٹی، پولیس کی تربیت ہے اور ان کو بتایا کہ ان برسوں میں این ایف سی کے تحت آپ کو 800 ارب روپے دیے ہیں ۔

    شہباز شریف نے کہا کہ وہاں اس حوالے سے جو کچھ ہوا وہ آپ کے سامنے ہے، ابھی تک وہاں سیف سٹی نہیں بن سکا تو انہوں نے کہا کہ اب مکمل ہوا چاہتا ہے تو میں نے کہا چلو دیرآید درست آید ۔

    ورلڈ کپ میں بہارت کیخلاف میچ سے بائیکاٹ سے متعلق انہوں نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے ہم نے واضح سٹینڈ لیا، بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہم بھارت کیخلاف میچ نہیں کھیلیں گے، بنگلہ دیش سے مکمل اظہار یکجہتی کررہے ہیں، کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہئے ۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ قازقستان کے صدر تشریف لائے، ان سے ہماری صبح سے بڑی اچھی ملاقاتیں ہوئی ہیں اور بڑی گرم جوشی سے انہوں نے ہر فورم پر اپنا مؤقف بیان کیا ہے، پاکستان کے ساتھ بھرپور دوستی اور عزم کا اظہار کیا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج ہم نے ایک ارب ڈالر تجارت کا ہدف حاصل کرنے کا فیصلہ کیا، مجھے انہوں نے تیسری مرتبہ اسی سال قازقستان دورے کی دعوت دی ہے، اس کے نتیجے میں ہم نے ایک ورکنگ گروپ بنا دیا ہے ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ایران میں جو کشیدگی چل رہی تھی، اس حوالے سے پاکستان نے پورا برادرانہ کردار ادا کیا، میں نے خود، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے مختلف اوقات میں ایرانی قیادت سے بالمشافہ ملاقات ہوئی، ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی اور مختلف جگہوں پر ان سے بات چیت کی اور بھائی کے طور پر جتنا کردار ادا کیا جاسکتا ہے کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ اس میں قطر، ترکیہ، مصر، عمان اور سعودی عرب سمیت مسلمان ممالک شامل ہیں اور پوری کوشش ہے کہ بات چیت کے ذریعے ایک ایسا راستہ نکل آئے تاکہ خطے میں جو خطرات منڈھلا رہے ہیں وہ ختم ہوجائیں اور خطے میں دیرپاامن قائم ہوجائے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکوئی دہشت گرد اور سہولت کار نہیں بخشا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    Next Article کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین، آج ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

    اکتوبر 5, 2026

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    اکتوبر 5, 2026

    سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے کپتان مقرر، شاہین شاہ آفریدی ون ڈے سیریز کے کپتان ہونگے

    اکتوبر 5, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

    اکتوبر 5, 2026

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    اکتوبر 5, 2026

    سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے کپتان مقرر، شاہین شاہ آفریدی ون ڈے سیریز کے کپتان ہونگے

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سیاسی و آئینی کشمکش: گورنر راج اور ایمرجنسی میں فرق اور صدر مملکت کے اختیارات!

    اکتوبر 5, 2026

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.