Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اگست 25, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • 9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں
    • وفاقی حکومت کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ
    • ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ انتہائی مثبت قرار دیدیا
    • فیلڈ مارشل کی تہران میں ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیال
    • بنوں اور لکی مروت پولیس کمیٹیوں کا 7 اہلکاروں کے تبادلوں پر احتجاج
    • صوابی چھوٹا لاہور میں کم عمر گونگی اور بہری لڑکی سے نکاح کی کوشش، 70 سالہ شخص گرفتار
    • خیبر پختونخوا اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کو شفاء ہسپتال منتقل کرکے علاج کی سہولت دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی
    • آئندہ 24 گھنٹوں میں گرم اور مرطوب موسم کی پیش گوئی، بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی سمیت غیر ملکی دہشت گردوں کے خلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا
    افغانستان اپریل 21, 2026

    افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی سمیت غیر ملکی دہشت گردوں کے خلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

     افغان طالبان کی اعلیٰ سطح کی قیادت نے کابل میں حالیہ اہم اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ افغان سرزمین پر موجود تمام غیر قانونی غیر ملکی شہریوں، بشمول تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ارکان کو فوری طور پر گرفتار اور حراست میں لیا جائے، یہ فیصلہ پاکستان کی جانب سے مسلسل دباؤ اور نرم و سخت پالیسیوں کے نتیجے میں سامنے آیا ہے ۔

    کابل (نمائندہ خیبرنیوز) اجلاس میں طالبان قیادت نے تسلیم کیا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

    ذرائع کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر عسکریت پسند گروہوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے اور متعدد مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

    پاکستان نے گزشتہ چند ماہ سے افغان طالبان پر دباؤ بڑھایا تھا، سفارتی سطح پر مسلسل رابطے، بارڈر مینجمنٹ، انٹیلی جنس شیئرنگ اور بعض محدود فوجی آپریشنز کے ذریعے پاکستان نے واضح پیغام دیا کہ اگر افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی روکی نہ گئی تو تعلقات مزید خراب ہو سکتے ہیں ۔

    چین، ایران، ترکی اور قطر سمیت کئی دوست ممالک نے بھی طالبان حکومت پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے تحفظات کو سنجیدگی سے حل کریں ۔

    اب یہ فیصلہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں ممکنہ بہتری کی طرف اہم قدم سمجھا جا رہا ہے، پاکستانی حکام نے اسے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے جبکہ افغان طالبان نے کہا ہے کہ وہ ’’اسلامی اصولوں‘‘ کے تحت غیر ملکیوں کو اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے ۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ کارروائی مکمل اور شفاف ہوئی تو پاکستان افغانستان بارڈر پر دہشت گردی میں نمایاں کمی آ سکتی ہے، تاہم، ماہرین یہ بھی خبردار کر رہے ہیں کہ عمل درآمد پر گہری نظر رکھنا ضروری ہو گا ۔

    واضح رہے کہ اگست 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین کو محفوظ پناہ گاہ بنا لیا تھا، نتیجتاً 2022 سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں تیزی آئی ۔

    صرف 25۔2024 میں ٹی ٹی پی نے ہزاروں حملے کیے جن میں سینکڑوں پاکستانی فوجی اور عام شہری جاں بحق ہوئے، پاکستان نے بار بار طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹی ٹی پی لیڈرشپ کو پاکستان کے حوالے کریں یا ان کے خلاف کارروائی کریں، لیکن ابتدائی طور پر طالبان نے انکار کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس
    Next Article پی ایس ایل11،راولپنڈیز کو مسلسل آٹھویں شکست، ملتان سلطانز 6 وکٹوں سے کامیاب
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں

    اگست 25, 2026

    ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ انتہائی مثبت قرار دیدیا

    اگست 25, 2026

    فیلڈ مارشل کی تہران میں ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیال

    اگست 25, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں

    اگست 25, 2026

    وفاقی حکومت کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

    اگست 25, 2026

    ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ انتہائی مثبت قرار دیدیا

    اگست 25, 2026

    فیلڈ مارشل کی تہران میں ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیال

    اگست 25, 2026

    بنوں اور لکی مروت پولیس کمیٹیوں کا 7 اہلکاروں کے تبادلوں پر احتجاج

    اگست 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.